مسلم لیگ فنکشنل صوبہ سندھ کی میڈیا کوآرڈینیٹرمحترمہ شمع منشی نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی۔
خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل اور رکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل سے ملاقات
کراچی:۔۔۔03؍مئی2013ء
مسلم لیگ فنکشنل صوبہ سندھ کی میڈیاکوآرڈینیٹرمحترمہ شمع منشی نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی قیادت اوران کے فکروفلسفے پرمکمل اعتماد کااظہارکیاہے اورایم کیوایم کی پالیسیوں اورعملی جدوجہدسے متاثرہوکرمتحدہ قومی موومنٹ میں غیرمشروط طورپرشمولیت اختیارکرلی ہے۔ایم کیوایم میں اپنی شمولیت کاباقاعدہ اعلان انہوں نے جمعرات کی شام خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرسینیٹرنسرین جلیل اوررکن رابطہ کمیٹی وایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ وہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ پیغام کوسندھ میں گھرگھرپھیلانے میں ہراول دستے کاکرداراداکرینگی۔اس موقع پر نسرین جلیل اورواسع جلیل نے محترمہ شمع منشی کی ایم کیوایم میں شمولیت کادل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کیااورانہیں مبارکبادپیش کی۔