Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کے نزدیک وحشیانہ فائرنگ سے ایم کیو ایم ناظم آبادگلبہارسیکٹرکے کارکن عادل کی شہادت کے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کااظہار مذمت


کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کے نزدیک وحشیانہ فائرنگ سے ایم کیو ایم ناظم آبادگلبہارسیکٹرکے کارکن عادل کی شہادت کے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 5/3/2013 1
کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کے نزدیک وحشیانہ فائرنگ سے ایم کیو ایم ناظم آبادگلبہارسیکٹرکے کارکن عادل کی شہادت کے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کااظہار مذمت
ایم کیو ایم کے کارکنوں اور دفاترپر حملوں میں اضافہ ہورہا ہے مگران وحشی درندوں کو روکنے والا کوئی نظر نہیں آتا
ملک پر رجعت پسندوں کا قبضہ کرانے کیلئے تمام دہشتگرد عناصر روشن خیال اور اعتدال پسند طاقتوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں
ہم اپنے جمہوری حق سے کسی قیمت پر دستبردار نہیں ہوں گے اور تمام تر قربانیوں کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔الطاف حسین
عوام و کارکنان چوکس رہیں ،اپنے علاقے میں مشکوک گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور اس سے پولیس و انتظامیہ
کو فوری طور پر آگاہ کریں۔عادل شہید کے سوگوارلواحقین سے الطا ف حسین کااظہارتعزیت

لندن۔۔۔03 مئی2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کے نزدیک وحشیانہ فائرنگ سے ایم کیو ایم یونٹ181 ناظم آبادگلبہارسیکٹرکے کارکن عادل کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ جوں جوں الیکشن نزدیک آرہے ہیں ایم کیو ایم کے کارکنوں اور دفاترپر حملوں میں اضافہ ہورہا ہے مگران وحشی درندوں کو روکنے والا کوئی نظر نہیں آتا۔ابھی برنس روڈ پر ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر پر دہشتگردوں کے بم حملے کو ایک دن بھی نہیں گزرا تھا کہ ایم کیو ایم کو ایم بار پھر دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیاہے اورآج اسکے ایک کارکن کوبے رحمی سے فائرنگ کرکے شہیدکردیاگیا۔جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ مذہبی انتہاء پسند اور دیگر جرائم پیشہ افراد مل کر کراچی کے عوام بالخصوص ایم کیو ایم، اے این پی اور پی پی پی کے کارکنوں اور ہمدردوں کو دہشتگردی کانشانہ بنارہے ہیں ملک پر رجعت پسندوں کا قبضہ کرانے کیلئے تمام دہشتگرد عناصر متحد ہو کر روشن خیال اور اعتدال پسند طاقتوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ہم ان پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے جمہوری حق سے کسی قیمت پر دستبردار نہیں ہوں گے اور تما م تر قربانیوں کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔جناب الطاف حسین نے عوام و کارکنان سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی کہ وہ چوکس رہیں ،اپنے علاقے میں مشکوک گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور اس سے پولیس اور انتظامیہ کو فوری طور پر آگاہ کریں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ایم کیو ایم کے دفتر پر حملے اور کارکن عادل کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔جناب الطاف حسین نے عادل شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس اپنے دکھ کااظہارکرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ میں اللہ تعالیٰ کے حضوردعاگوہوں کہ ان سفاک دہشت گردوں اوران کی حمایت کرنے والوں پراپناعذاب نازل کرے اورعادل شہید سمیت تمام شہداء کواپنی جواررحمت میں جگہ عطاکرے۔ 

12/23/2024 11:30:13 AM