ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین 3؍ مئی 2013ء بروز جمعہ کو شام 5 بجے ریلوے گراؤنڈ سکھر میں عوام کے بڑے جلسہ عام سے ٹیلیفونک خطاب کریں گے
کراچی:۔۔۔ 2 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین 3مئی بروزجمعہ شام 5بجے سکھرکے ریلوے گراؤنڈمیں بڑے جلسہ عام سے انتہائی اہم خطاب کریں گے۔ سکھر میں جناب الطاف حسین کے ٹیلیفونک خطاب کے سلسلے میں ایم کیوایم سکھرزون کی جانب سے ریلوے گراؤنڈسکھرمیں تیاریوں سلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں حق پرست عوام وکارکنان میں جوش و خروش پایاجارہاہے۔