Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ


سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 5/2/2013 1
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
دہشت گردوں کے آگے ہرگز سرینڈر نہیں کریں گے، الطاف حسین
پنجاب سمیت پاکستان کے تمام رہنما دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں، راجہ پرویز اشرف
لندن۔۔۔2،مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پنجاب کے لبرل اور روشن خیال سیاسی رہنماؤں کو آگے بڑھ کر ملک کے دیگر صوبوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہئے ۔ یہ بات جناب الطاف حسین نے جمعرات کی شام سابق وفاقی وزیراعظم جناب راجہ پرویزاشرف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ لبرل اورجمہوریت پسند جماعتوں پر دہشت گردحملے کرکے انہیں انتخابات سے باہر رکھنے کی سازش کی جارہی ہے تاہم ہمارا عزم ہے کہ ہم دہشت گردوں کے آگے ہرگز سرینڈرنہیں کریں گے۔
جناب راجہ پرویز اشرف نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے صوبہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کی اور ملک میں اعتدال پسندجماعتوں کو یکجا کرنے میں جناب الطاف حسین کی کاوشوں اور کردار کوسراہا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پنجاب سمیت پاکستان کے تمام رہنماؤں کا قومی فریضہ ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیواربن جائیں اور دہشت گردی کے ہرعمل کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

12/23/2024 11:31:56 AM