بزرگوں کے اجلاس سے جناب الطاف حسین کاخطاب؍جھلکیاں
کراچی:۔۔۔ 2 مئی 2013ء
* متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جمعرات کی شام ایم کیوایم ایلڈرزونگ کااہم اجلاس منعقدہواجس میں کراچی کے مختلف سیکٹرزیونٹس سے تعلق رکھنے والے بزرگوں
اور ایلڈرزونگ کے ذمہ داران وکارکنان نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
* بزرگوں کے اجلاس سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے انتہائی اہم اورفکرانگزٹیلیفونک خطاب کیا۔
* ایم کیوایم کی جانب سے بزرگوں کے اجلاس سے جناب الطاف حسین کے خطاب کے سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے۔
* اس سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈکوپنڈال کادرجہ دیکراس میں ہزاروں کرسیاں لگائی گئیں تھیں جبکہ سامنے کی جانب اسٹیج بنایاگیاتھا۔
* اسٹیج کے عقب میں بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جس پرجناب الطاف حسین کی تصویرنمایاں تھی،اسکرین پر’’بااختیارعوام۔۔۔خودمختارپاکستان،بزرگوں کے اجلاس سے
جناب الطا ف حسین کاخطاب‘‘جلی حروف میں تحریرتھا۔
* اسٹیج پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرفاروق ستار،انیس احمدقائمخانی،سینیٹرنسرین جلیل،ڈاکٹرنصرت، رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایلڈرزونگ کے مرکزی ذمہ
داران موجودتھے۔
* ایلڈرزونگ کے کارکنان سے جناب الطاف حسین کے ٹیلیفونک خطاب کے سلسلے میں بزرگوں کوجوش وخروش قابل دیدتھا۔
* لال قلعہ گراؤنڈمیں منعقدہ بزرگوں کااجلاس بزرگوں کی ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کے باعث بڑے جلسہ کی صورت اختیارکرگیاجس میں بزرگوں کوجوش وخروش
قابل دیدتھا۔
* اجلاس کے بزرگ شرکاء نے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم،قائدتحریک جناب الطاف حسین تصاویراورایم کیوایم کاانتخابی نشان ’’پتنگ‘‘کے نشان اٹھارکھی تھیں اوروہ
جناب الطا ف حسین اورایم کیوایم کے حق میں پرجوش اندازمیں فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔
* بزرگوں کے اجلاس میں’’چاچاایم کیوایم ‘‘نے بھی خصوصی شرکت کی جنہوں نے سرپرایم کیوایم کے پرچم کے رنگ کاقلعااورکرُتاپاجامہ زیب تن کیاہواتھااورہاتھ میں
ایم کیوایم کاپرچم تھامے پنڈال گشت کرتے رہے اور میڈیاکے نمائندوں کی توجہ کامرکزبنے رہے۔
* پروگرام کاآغازٹھیک 5بجے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔
* ٹھیک ساڑھے چھ بجے اسٹیج جیسے ہی جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پرآمدکااعلان ہوااس موقع پرپنڈال میں موجودبزرگوں نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرجناب
الطاف حسین پرتپاک استقبال کیااورفلک شگاف آوازمیں ان کے حق میں نعرے لگائے۔
* قبل ازیں ایلڈرزونگ کے اجلاس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستار،انچارج ایلڈرزونگ طیب حسین ہاشمی،جوائنٹ انچارج ، ضمیرالحق
نے بھی خطاب کیا۔
* جناب الطاف حسین کاخطاب بناء کسی وقفے ایک گھنٹے تک جاری رہاجس میں انہوں نے بزرگوں کی تحریکی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔