لال قلعہ گراؤنڈمیں منعقدہ بزرگوں کے اجلاس میں’’چاچاایم کیوایم‘‘کی خصوصی شرکت
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہ بزرگوں کے اجلاس میں بزرگوں کی بڑی تعدادکے ساتھ’’چاچا ایم کیوایم‘‘نے بھی خصوصی طور پرشرکت کی ۔چاچاایم کیوایم نے ہاتھوں میں ایم کیوایم کاپرچم تھاماہواتھااورانہوں نے ایم کیوایم کے پرچم کے رنگ کاقعُلااورکپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے جو میڈیاکے نمائندوں کی توجہ مرکزبنے رہے ۔اس موقع پرپنڈال میں موجودبزرگوں کوجوش وخروش قابل دیدتھاجووقفے وقفے سے جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف آوازمیں نعرے لگارہے تھے ۔