تحریک کی کامیابی کیلئے نوجوانوں کی توانائی اور جوش و خروش کے ساتھ بزرگوں کے تجربے اور شفقت کی بھی ضرورت ہوتی ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار
ملک کا نظام اس لئے تباہی کا شکار ہے کہ ملک کے دماغوں کو چھین لیا ہے،طیب حسین ہاشمی
بزرگوں سمیت تمام قومیتوں، مسالک اور مذاہب کے ماننے والوں کو الطاف حسین نے متحد کیا ہے ، ضمیر الحق
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم ایلڈرزونگ کے اجلاس میں شریک ہزاروں بزرگوں سے خطاب
کراچی :۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور این اے249کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار کہا ہے کہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے کہا ہے کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی کیلئے جہاں نوجوانوں کی جوانی کی توانائی ، جوش و لولے کی ضرورت ہوتی ہے وہیں تحریک کی کامیابی کی ضمانت کیلئے بزرگوں کے تجربے ، شفقت اور صبر آزما جدوجہد کی ضرورت بھی ہوتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ ایم کیوایم ایلڈرزونگ کے زیر اہتمام منعقدہ بزرگوں کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں بزرگوں کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کیلئے جلسہ میں تبدیل ہوگیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل ، ڈاکٹر نصرت ، رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ، حق پرست امیدوار نبیل گبول ، ایم کیوایم ایلدرزونگ کے ذمہ دارا بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام اور ایم کیو ایم کے مخالفین کو یہ بات سمجھانے کی ہے کہ ہم کیوں اتنے دعوے کے ساتھ یہ بات کرتے ہیں کہ الطاف حسین ہی پاکستان کے نجات دہندہ ہیں اور الطاف حسین کا نظریہ ہی پاکستان کے عوام کے مسائل کا حل ہے ؟انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو جمہوری حق سے محروم کرنے کیلئے دہشت گردی ہورہی ہے ،کارکنوں کو شہید کیاجارہا ہے لیکن اس کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنوں میں جوش ہے ، قائد تحریک الطاف حسین نے کارکنوں کیلئے آج یہاں ایلڈرزونگ کے ساتھیوں کی صورت میں ایک فورس کو بیٹھایا ہے اور بتایا ہے کہ انصاف مانگنے کیلئے جوش کے ساتھ ہوش کی بھی ضرورت ہے اور یہ ہوش بزرگوں کی شکل میں ہمارے پاس اتنی بڑی تعداد میں موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ترقی پسند، میاوانہ روی اور توازن والا پاکستان چاہتے ہیں اسی لئے جناب الطاف حسین نے بااختیار عوام ، خود مختارپاکستان کا نعرہ عام انتخابات میں بلند کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان تحریک بھی ایلڈرزونگ کے شہریوں کی جدوجہد کے بغیر کبھی کامیاب سے ہمکنار نہیں ہوتی اگر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگوں اور سینئرسیٹیزن کو اپنے ساتھ نہ ملاتے اور سینئرسیٹیزن کسی بھی شہری کے تحفظ کی ضمانت ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایلڈرزونگ نوجوانوں کی رہنمائی کرتی ہے اور ان کے جوش کو ہوش میں بدلنا ہے چاہتے ہیں ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ملک کی سیاسی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ ایم کیوایم ایلڈرزونگ کا اجلاس ایک جلسہ میں تبدیل ہوگیا ہے جس پر میں تاریخی اجلاس کے انعقاد پر ایم کیو ایم ایلڈرز ونگ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ایلڈرزونگ کے انچارج طیب حسین ہاشمی نے کہا کہ ایلڈرزونگ کے اجلاس سے جناب الطاف حسین کے ٹیلی فونک خطاب کے باعث آج ہم بزرگوں کیلئے انتہائی خوشی کادن ہے ، جناب الطاف حسین کی شان اللہ تبارک تعالیٰ نے مقرر کردی ہے اور ان کی شفقت اور سایہ بزرگوں کیلئے باعث رحمت اور شفقت ہے ۔ دنیا میں کوئی ایسی قیادت نہیں جس نے جناب الطاف حسین کی طرح صرف 25سال کی عمر میں انقلابی تحریک نہ صرف چلائی بلکہ اس کی قیادت بھی سنبھالی۔ ملک کا نظام اس لئے تباہی کا شکار ہے کہ اسٹیلبشمنٹ نے ملک کے دماغوں کو چھین لیا ہے لیکن جناب الطاف حسین کی قیادت میں اب نئے دماغ آگئے ہیں اور ملک کے استحکام کی جدوجہد بحرصورت جاری رکھی جائے گی ۔ ایلڈرز ونگ کے جوائنٹ انچارج ضمیر الحق نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی فکر انمو ل ہے یہ فکر شعوری بیداری کے ذریعے ملک بھر میں پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک کے ساتھی بزرگ ہوں یا جوان ہوں وہ بوڑھے نہیں ہوتے جبکہ بزرگوں سمیت ، نوجوانوں طلبہ ، خواتین ،مختلف قومیتوں ، مسالک اور مذاہب کے ماننے والوں کو جناب الطاف حسین نے متحدکیا اور متحد ہوکر موومنٹ کرنے کادرس دیا ہے ۔