رابطہ کمیٹی سے شیعہ عالم دین علامہ عون محمدنقوی کی ملاقات
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی عملی کوششوں کوسراہا
کراچی:۔۔۔02، مئی 2013ء
معروف شیعہ عالم دین علامہ عون محمدنقوی کی سربراہی میں وفدنے گزشتہ روزایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسے متصل خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے ملاقات کی اوربم دھماکوں اوردہشت گردی کے حالیہ واقعات پراپنی تشویش کااظہارکرتے ہوئے کراچی میں امن وامان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال ، الیکشن2013ء سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وفدنے فرقہ وارانہ ہم آ ہنگی کے فروغ کیلئے جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی عملی کوششوں کو سراہااورکہاکہ عوام دشمن عناصرسوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل وغارتگری کاگھناؤناکھیل کھیل رہے ہیں تاکہ عام انتخابات میں ملک میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرکے من پسندنتائج حاصل کیے جاسکیں۔اس موقع پروفدکے ارکان نے ایم کیوایم کے انتخابی دفاترپربم دھماکوں،فائرنگ اوردہشت گردی کے دیگر واقعات میں شہیدہونیوالے ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردوں کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی اورتمام شہداء کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے بھی دعا کی۔ ملاقات میں معروف شیعہ عالم علامہ علی کرارنقوی اوردیگرکے علاوہ متحدہ علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمد،جوائنٹ انچارج و نامزد امید وار برائے پی ایس102 انور رضا اور دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔