لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ایم کیوایم
آگرہ تاج کالونی سیکٹرکے کارکن محمدسلیم قریشی سول ہسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے
محمدسلیم قریشی کاقتل شہرکاامن خراب کرنے کی سازش کاحصہ ہے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
کراچی ۔۔یکم ، مئی 2013ء
گزشتہ روزآگرہ تاج کالونی میں لیاری گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں کی اندھادھندفائرنگ کے نتیجے میں شدیدزخمی ہونیوالے متحدہ قو می موومنٹ آگرہ تاج کالونی سیکٹر کے کارکن جواں سال محمدسلیم قریشی ولدمحمدذاکرقریشی سول ہسپتال کراچی میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکرجام شہادت نوش کرگئے اوراپنے خالق حقیقی سے جاملے (انااللہ واناالہ راجعون) ۔ محمدسلیم قریشی کو30اپریل کواس وقت موٹرسائیکل پرسوارلیاری گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کانشانہ بنایاتھاجب وہ منگل کے روزاپنے گھرکے باہرماری پورسے آئے ہوئے اپنے کزن حاجی شہزادقریشی کے ہمراہ کھڑے تھے،فائرنگ سے حاجی شہزادقریشی موقع پرشہیدہوگئے جبکہ محمدسلیم قریشی کو شدیدزخمی حالت میں سول ہسپتال لیجایاگیاجہاں بدھ کی سہ پہر دوران علاج وہ جام شہادت نوش کرگئے۔محمدسلیم قریشی کے سوگواران میں بیوہ،تین بیٹیاں اورتین بیٹے ، والدہ اوربھائی بہنیں شامل ہیں۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے لیاری گینگ واردہشت گردوں کیجانب سے فائرنگ کرکے ایم کیوایم آگرہ تاج کالونی کے کارکن 36سالہ محمدسلیم قریشی کوقتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش کاحصہ قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے امن دشمن عناصرنے شہر کاامن خراب کرنے کیلئے لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کوایم کیوایم کے معصوم کارکنان اورہمدردشہریوں کوقتل کرنے کاکھلالائسنس دے رکھاہے جوشہرمیں قتل و غارتگری کابازارگرم کیے ہوئے ہیں تاہم انہیں گرفتارکرنے والاکوئی نہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محمدسلیم قریشی کاقتل بھی اس سازش کاحصہ ہے جس کامقصدشہرمیں امن وامان کی فضاء کوسبوتاژکرکے انتخابات کاماحول خراب کرناہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں کوتسلسل کے ساتھ فائرنگ اور دہشت گردی کے واقعات اوربم دھماکوں میں انتہائی بے رحمی سے شہیدکیاجارہاہے اوررواں ماہ کے دوران درجنوں کارکنوں اور ہمدردوں دہشت گردوں کانشانہ بن چکے ہیں جبکہ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے اورپولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جن کی ناک کے نیچے دہشت گرد آزادانہ گھوم رہے ہیں اورجوملک بھرکے محب وطن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔رابطہ کمیٹی نے محمدسلیم قریشی شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدسلیم قریشی شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میر ہزارخان کھوسو،نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداورنگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم آگرہ تاج کالونی سیکٹرکے کارکن محمدسلیم قریشی کے بہیمانہ قتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورایم کیوایم کے ذمہ دارن،کارکنان اورہمدرد شہریوں کی قتل وغارتگری میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے شہرکاامن بحال کیاجائے۔