ضلع لاڑکانہ کی یوسی رشیدوگن کی سماجی شخصیت اعجاز ابڑو کا دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان
حق پرستی کا پیغام سندھ بھر میں گلی گلی اور گوٹھوں تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، شمولیت کرنے والوں کے تاثرات
انشاء اللہ تعالیٰ آنے والے الیکشن میں حق پرست امیدوار پورے پاکستان سے کامیاب ہونگے، احمدسلیم صدیقی
کراچی۔۔۔یکم، مئی 2013ء
ضلع لاڑکانہ کی یوسی رشید و گن کے سماجی شخصیت اعجاز ابڑو اور ان کے ساتھ ڈاکٹر تشکیل ابڑو ، محمد سلیمان ابڑو حافظ علی نواز ابڑونے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کے نظریہ سے متاثر ہو کر ایم کیوایم میں شمولیت کااعلان کیا ہے۔یہ اعلان انہوں نے ایم کیوایم کے متحدہ سوشل فورم کے جوائنٹ انچارج احمد سلیم صدیقی سے ملاقات کے مو قع پر کیا ۔ اس مو قع پر متحدہ سو شل فورم کے ارکان سردار خان اور یوسف منیر شیخ بھی موجود تھے۔ شمولیت اختیار کرنے والے شخصیات نے کہاکہ وہ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے سپاہی کی حیثیت سے حق پرستی کے پیغام کوسندھ کی گلی گلی اور گوٹھوں تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کرادا کریں گے ۔انہوں نے نامزدحق پرست امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھی اپنی اوربرادری کی بھر پور حمایت کایقین دلایا۔اس موقع پرمتحدہ سوشل فورم کے جوائنٹ انچارج احمد سلیم صدیقی نے شمولیت اختیار کرنے والی شخصیات کے جذبات کو سراہتے ہوئے ان کاایم کیوایم میں خیرمقدم کیااورجناب الطاف حسین کی جانب سے انہیں خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ آنیوالے الیکشن میں حق پرست امیدوارعوام کی بھرپرحمایت سے پورے پاکستان سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔