Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اور دیگر جماعتوں کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کے خلاف امریکہ کے تمام بڑے شہروں میں 4 مئی کو احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے


ایم کیوایم اور دیگر جماعتوں کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کے خلاف امریکہ کے تمام بڑے شہروں میں 4 مئی کو احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے
 Posted on: 4/30/2013
ایم کیوایم اور دیگر جماعتوں کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کے خلاف امریکہ کے تمام بڑے شہروں میں 4 مئی کو احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے
روشن خیال اور ترقی پسند جماعتوں کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی سازش کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں۔ ایم کیوایم امریکہ
واشنگٹن ڈی سی ۔۔۔۔30، اپریل 2013ء
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی کی سربراہی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے ذریعے لبرل اور معتدل سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ر جنید فہمی نے کہا کہ ایک منظم اور سوچی سمجھی سازش کے تحت متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دائیں بازو کی جماعتوں کو اقتدار میں لانے کے لئے ہر طرح کی سپورٹ فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران دہشت گردی کاماحول جاری ہے اور اسے پرامن بنانے کے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جس کے باعث ہمیں خدشہ ہے کہ نگران حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور دہشت گردوں کا مقصد ایک ہی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کی گیا کہ ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کے خلاف امریکہ کے تمام بڑے شہروں میں4 مئی بروز ہفتہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ بم دھماکوں کے خلاف ، معصوم و بے گناہ انسانوں کے خون سے کھیلی جانے والی ہولی اور دہشت گردی کے ذریعے لبرل اور معتدل سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے خلاف، روشن خیالی اور امن پسندی کی آواز کو بچانے کے لئے احتجاجی مظاہروں میں بھر پور حصہ لیں اور ثابت کردیں کہ پاکستان کی لبرل، معتدل اور روشن خیال قوتیں ابھی زندہ ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں ۔ 

12/23/2024 11:18:52 AM