دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم سرجانی سیکٹر کے کارکن آفتاب احمد کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
دہشت گردوں کے ہاتھوں کارکنان کا مسلسل قتل شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے
ایم کیوایم کارکنان و ہمدردوں کو شہید کرکے ایم کیوایم کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی مسلسل سازشیں کی جارہی ہیں
کراچی۔۔۔30،اپریل2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم سرجانی سیکٹر کے کارکن آفتاب احمد کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو شہر کا امن خراب کرکے انتخابی ماحول کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا ہے ۔ ایک بیان رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف مسلسل دہشت گردی کی کارروائیوں میں اب تک ایم کیوایم کے نامزدامیدوار سمیت درجنوں کارکنان او ر ہمدرد شہید ہوچکے ہیں اور ایم کیوایم کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کے لئے تسلسل کے ساتھ گھناؤنی سازشیں کی جارہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے شہیدکے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔رابطہ کمیٹی نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم سرجانی سیکٹر کے کارکن آفتاب احمد کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کے خلاف دہشت گردی میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ملک بھر میں پر امن انتخابی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے ۔