Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اوکاڑہ میں اے آر وائی کے نمائندے الفت مغل پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین


اوکاڑہ میں اے آر وائی کے نمائندے الفت مغل پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/29/2013
اوکاڑہ میں اے آر وائی کے نمائندے الفت مغل پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین
تشدد کا واقعہ کھلی غنڈہ گردی اور صحافیوں کو ان کے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹیں ڈالنے اور ان پر قدغن لگانے کی کوشش ہے۔ الطاف حسین
الفت مغل پر تشدد میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 29 اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں اے آروائی کے نمائندے الفت مغل پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے بہیمانہ تشدد کی شدیدمذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جس طرح الفت مغل پر بہیمانہ تشدد کیا گیا ہے وہ کھلی غنڈہ گردی اور صحافیوں کوان کے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹیں ڈالنے اوران پر قدغن لگانے کا بدترین واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے پنجاب کی نگراں حکومت سے مطالبہ کیاکہ الفت مغل پر تشددمیں ملوث افراد کوفی الفورگرفتارکیاجائے اورصحافی برادری کومسلم لیگ کے غنڈوں سے تحفظ فراہم کیاجائے۔جناب الطاف حسین نے الفت مغل سے دلی ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیا۔

12/23/2024 10:49:11 AM