Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بم دھماکوں اور دہشتگردی کے خلاف لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے تحت پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ


بم دھماکوں اور دہشتگردی کے خلاف لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے تحت پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 4/28/2013
کراچی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم، اے این پی اور پیپلزپارٹی کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے خلاف لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
ایم کیوایم اور اے این پی کے رہنماؤں، عہدیداروں، کارکنوں اور ہمدرد پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی شرکت
نگراں حکومت، الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے طالبان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائی نہیں کی جارہی ہے
اس ساری صورتحال پر انٹرنیشنل کمیونٹی کی جانب سے خاموشی بھی افسوسناک ہے۔ مظاہرین کااحتجاج
لندن ۔۔۔28، اپریل2013ء
کراچی، خیبرپختونخوااوربلوچستان میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم، اے این پی اورپیپلزپارٹی کے خلاف بم دھماکوں اوردہشت گردی کی کارروائیوں اورتینوں جماعتوں کے امیدواروں، عہدیداروں ،کارکنوں اورہمدردوں کودہشت گردی کے ذریعے نشانہ بنانے کے واقعات کے خلاف آج لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن کے سامنے ایک بڑااحتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سلیم شہزاد،محمدانور،ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرڈاکٹرسلیم دانش، جوائنٹ آرگنائزر فیض احمد،ایم کیوایم کے ذمہ داروں، کارکنوں اوربرطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ اے این پی برطانیہ کے صدرمحفوظ جان، دیگر عہدیداروں اورکارکنوں نے بھی شرکت کی ۔ مظاہرین میں نوجوانوں اوربزرگوں کے علاوہ خواتین اوربچوں کی بھی بڑی تعدادشامل تھی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان ،ایم کیوایم اوراے این پی کے پرچموں کے ساتھ ساتھ مختلف پلے کارڈز اوربینرز بھی اٹھارکھے تھے جن پر بم دھماکوں،دہشت گردی اورطالبان کی دھمکیوں کے خلاف کلمات تحریر تھے اورہ دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کوروکنے میں حکومت اوراسکے اداروں کی ناکامی پر بھی احتجاج کررہے تھے۔ مظاہرہ تقریباً دو گھنٹے جاری رہا اوراس دوران مظاہرے کے شرکاء پرجوش نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان میں ایم کیوایم، اے این پی اورپیپلزپارٹی کے خلاف دہشت گردی کے حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ دہشت گردی کے ذریعے اعتدال پسندجماعتوں کوانتخابات سے باہررکھنے کی سازش کی جارہی ہے ، نگراں حکومت ، الیکشن کمیشن اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے طالبان دہشت گردوں کے خلاف بھرپوراورمؤثرکارروائی نہیں کی جارہی ہے جبکہ اس ساری صورتحال پر انٹرنیشنل کمیونٹی کی جانب سے خاموشی بھی افسوسناک ہے ۔ اے این پی کے عہدیداروں نے بھی دہشت گردی کی وارداتوں کی شدیدمذمت کی اورکہاکہ اعتدال پسند جماعتیں اس دہشت گردی کے آگے ہتھیارنہیں ڈالیں گی اوراپنی جدوجہدجاری رکھیں گی۔ اس موقع پر پاکستان ہائی کمیشن کے حکام کوایک احتجاجی پٹیشن بھی پیش کی گئی جس میں اعتدال پسندجماعتوں کے خلاف کی جانیوالی دہشت گردی کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی روک تھام کرنے کامطالبہ کیا گیا تھا۔ 


12/23/2024 11:23:54 AM