Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان تحریک انصاف حیدرآبادضلع کے صدراصغرراجپوت نے دیگرسینئرعہدیداران کے ہمراہ ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرلی


پاکستان تحریک انصاف حیدرآبادضلع کے صدراصغرراجپوت نے دیگرسینئرعہدیداران کے ہمراہ ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرلی
 Posted on: 4/27/2013
پاکستان تحریک انصاف حیدرآبادضلع کے صدراصغرراجپوت نے دیگرسینئرعہدیداران کے ہمراہ ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرلی
حیدرآباد :۔۔۔27، اپریل 2013ء 
پاکستان تحریک انصاف حیدرآبادضلع کے صدراصغرراجپوت ودیگرعہدیداران نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے فکروفلسفے اورقیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیاہے اورایم کیو ایم کی عملی جدوجہد اورپالیسیوں سے متاثرہوکراپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ میں باقاعدہ غیرمشروط شمولیت اختیارکرلی ۔ایم کیوایم میں اپنی شمولیت کااعلان انہوں نے حیدر آبادپریس کلب میں دیگرساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔اس موقع پرحیدرآبادزونل کمیٹی کے انچارج شریف خان،اراکین زونل کمیٹی سہیل یوسف ، ظفر صدیقی اورافتخارقائم خانی بھی موجودتھے۔اصغرراجپوت کے ہمراہ شمولیت اختیارکرنے والے عہدیداران میں انفارمیشن سیکریٹری ایازسپیو،سینئرنائب صدرسٹی فاؤنڈ رممبر معراج وارثی،نومنتخب سینئر نائب صدرڈسٹرکٹ فاؤنڈرممبرمنظوراحمد،سابق انفارمیشن سیکریٹری محمدحسین غازی،نومنتخب صدرحیدرآبادسٹی محمدتوقیرقریشی،نائب صدرحیدرآبادسٹی رضوانہ شاہ ،جوائنٹ سیکریٹری ڈسٹرکٹ لالہ امتیاز،انفارمشین سیکریٹری تعلقہ سٹی حمیدشیخ،نائب صدرتعلقہ سٹی عمران قمبرانی،نائب صدرڈسٹرکٹ اشرف انجینئر اوریوسی رکن یوسف راجپوت شامل ہیں۔اصغرراجپوت نے پریس کانفرنس میں کہاکہ پاکستان جن مشکلات و پریشانیوں کاشکارہے ان سے اگرکوئی پاکستان کونکال سکتاہے تووہ صرف جناب الطاف حسین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں شمولیت کافیصلہ کسی لالچ یاجلدبازی کافیصلہ نہیں بلکہ ہم نے جناب الطاف حسین کی شخصیت ، انکے فکر و فلسفہ اور جدوجہد کا قریب سے مشاہدہ کیا ہے اور یہ بات سمجھ لی ہے کہ الطاف حسین جوکہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج نہ صرف وہ بلکہ ان کے تمام ساتھی اپنی جماعت چھوڑکرمتحدہ قومی موومنٹ میں غیرمشروط شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔اس موقع پرحیدرآباد زونل کمیٹی کے انچارج شریف خان نے اصغرخان اوردیگرساتھیوں کی ایم کیوایم میں شمولیت کاخیرمقدم کیااورانہیں قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے مبارک باد پیش کی۔



12/23/2024 11:26:05 AM