دہشت گردی کی بدترین کاروائیوں کے باوجود ایم کیوایم کے حوصلے آج بھی بلند ہیں ، اشفاق منگی ، ساجد احمد
ملیر کھوکھرا پار میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب
کراچی ۔۔۔27، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و PS-127کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار اشفاق منگی اور NA-257کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار ساجد احمد نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ایم کیوایم کو انتخابی سرگرمیوں سے بم دھماکے ،دہشت گردی اور قتل و غارتگری کا عمل کرکے روکنے کی گھناؤنی سازش ملک کی سا لمیت کے خلاف سنگین اقدام ہے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلے میں ملیر کھوکھر میں منعقدہ ایک بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا کارنر میٹنگ میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ایم کیوایم کو انتخابی سرگرمیوں سے روکنے کیلئے اس کے خلاف دہشت گردی ، بم دھماکے اور قتل و غارتگری کی کارروائیوں کی مذمت اور شدید ردعمل کا اظہار کیا۔اشفاق منگی اور ساجد احمد نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اور نظریئے کی مقبولیت دو فیصد استحصالی عناصر کو برداشت نہیں ہورہی ہے اور انہیں معلوم ہے کہ عام انتخابات میں جناب الطاف حسین نہ صرف سندھ بلکہ ملک بھر سے غریب ومتوسط طبقے کے عوام کو خوشگوار حیرت کے تحفے دیتے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی پرواز کو غیر جمہوری اور غیر قانونی ہتھکنڈوں اور دہشت گردی ، بم دھماکوں کے ذریعے روکنا انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کا کسی سطح پر بھی سنجیدگی سے نوٹس نہ لینا نہ صرف باعث افسوس بلکہ باعث شرم بھی ہے ۔ اشفاق منگی اور ساجد احمد نے کہاکہ عام انتخابات میں ایم کیوایم کو دہشت گردی اور قتل و غارتگری کے ذریعے حصہ لینے سے ہرگز نہیں روکا جاسکتا ، قتل و غارتگری اور دہشت گردی کی بد ترین کاروائیوں کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان و حق پرست عوام کے حوصلے آج بھی بلند ہیں اور وہ دہشت گردی کے خلاف کسی قیمت پر بھی سر نہیں جھکائیں گے۔