نوابشاہ میونسپل ہائی اسکول گراؤنڈ میں ایم کیوایم کے انتخابی جلسہ عام کی تیاریوں اور انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ، اسٹیج کی تیاری حتمی مراحل میں ہے
جلسہ گاہ اور اطراف کے علاقوں میں ایم کیوایم کے پرچموں کی رنگا رنگ بہار
نوابشاہ کے مختلف علاقوں سے ریلیوں اور جلوسوں کی شکل میں قافلے جلسہ گاہ میں شرکت کیلئے روانہ ہوچکے ہیں
تصاویر
نوابشاہ۔۔۔27، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام آج نوابشاہ میں میونسپل ہائی اسکول گراؤنڈ میں ہونے والے انتخابی جلسہ عام کی تیاریوں اور انتظامات کومکمل کرلیا گیا جبکہ اسٹیج کی تیاری اپنے آخری مراحل میں ہے ۔ جلسہ عام کے سلسلے میں میونسل اسکول گراؤنڈ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ایم کیوایم کے پرچموں کی رنگا رنگ بہار دکھائی دے رہی ہے جبکہ بڑی تعداد میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر اور خوش آمدیدی بینروں سے جلسہ گاہ اور اطراف کے علاقوں کو سجایا گیا ہے ۔ جلسہ عام کے انتظامات اور تیاریوں میں ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان مصروف عمل ہیں جبکہ جلسہ عام کی تیاریوں اور سجاوٹ کی نگرانی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید شاکر علی ، ارشاد کمالی ، نوابشاہ سے نامزد حق پرست امیدواران اورسندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین کررہے ہیں۔انتخابی جلسہ عام کے سلسلے نوابشاہ میں ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے جبکہ نوابشاہ کے مختلف علاقوں سے ریلیوں اور جلوسوں کی شکل میں جلسہ گاہ میں شرکت میں کیلئے کارکنان و عوام روانہ ہوچکے ہیں ۔