پاکستان میں متعین جرمنی کے سفیرMr.Cynil Nunn کاقونصل جنرل کراچی کے ہمراہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکا دورہ محمدفاروق ستار،سینیٹرنسرین جلیل اورکنورخالدیونس سے ملاقات،پاکستان کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال
کراچی:۔۔۔25،اپریل 2013ء
پاکستان میں متعین جرمنی کے سفیرMr.Cynil Nunnنے قونصل جنرل کراچیMr.Tilo Klinnerکے ہمراہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادکادورہ کیا اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرمحمدفاروق ستاراورسینیٹرنسرین جلیل سے ملاقات کی۔ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں دوگھنٹے سے زائدوقت تک جاری رہی جس میں پاکستان بالخصوص سندھ اورکراچی کی سیاسی صورتحال ،پاکستان کودرپیش مسائل اوران کاسیاسی حل اورعام انتخابات2013 سمیت باہمی دلچسپی دیگر امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈاکٹرفاروق ستارنے بتایاکہ متحدہ قومی موومنٹ جمہوریت پسندجماعت ہے جومضبوط پاکستان کے استحکام ، اس کی تعمیروترقی اور عوام کی فلاح وبہبودکیلئے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک گھناؤنی سازش کے تحت ایم کیوایم کوانتخابات سے دوررکھنے کیلئے نہ صرف ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اور ہمدردعوام بلکہ نامزدامیدواروں کوبھی دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے اورایم کیوایم انتخابی دفاترپربم حملے کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے حالات میں جب ملک گیرجماعتوں کوانتخابات میں حصہ لینے سے روکاجائے توعام انتخابات کیسے شفاف اورمنصفانہ ہوسکتے ہیں؟۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیاکہ ایسے حالات میں عام انتخابات میں دائیں بازوسے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی تعدادپارلیمنٹ میںآجائیگی ۔اس سے قبل جب جرمنی کے سفیرنائن زیروپہنچے تو ڈاکٹر محمد فاروق ستار، نسرین جلیل نے ان کاپرتپاک استقبال کیااورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے نائن زیروپرخوش آمدیدکہا،اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنورخالدیونس بھی موجودتھے۔