Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے انتخابی دفتر میں بم دھماکے کی بزلانہ کارروائی پر حق پرست ارکان سینیٹ کا شدید اظہار مذمت


ایم کیوایم کے انتخابی دفتر میں بم دھماکے کی بزلانہ کارروائی پر حق پرست ارکان سینیٹ کا شدید اظہار مذمت
 Posted on: 4/25/2013
ایم کیوایم کے انتخابی دفتر میں بم دھماکے کی بزلانہ کارروائی پر حق پرست ارکان سینیٹ کا شدید اظہار مذمت 
مند پسند جماعتیں کھلے عام انتخابی مہم ، جلسے اور جلوس کررہی ہیں جبکہ ایم کیوایم کو کھلی دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہا ہے
ایم کیوایم کے عوامی میندیٹ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے اس گھناؤنی سازش میں ملوث عناصر عوامی جمہوریت کے بجائے دو فیصداستحصالی جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے زیر تسلط جمہوریت کا نظام چاہتے ہیں 
ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو چھیننے کا عمل فی الفور بند کراکر جمہوری کے ذریں اصولوں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیاجائے 
جو طاغوتی قوتیں ایم کیوایم کو عام انتخابات میں حصہ لینے کے جمہوری حق سے محروم رکھنا چاہتی ہے وہ اپنے ناپاک مقاصدمیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں 
نگراں حکومت ، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف جسٹس افتخار چوہدری کی نظر میں ایم کیوایم ، اے این پی اور پیپلزپارٹی کو کھلی دہشت گردی اور قتل و غارتگری کا نشانہ بنانے کی کارروائی کے باوجود آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن ہے؟، حق پرست سینیٹر ز کا سوال
کراچی ۔۔۔25،اپریل 2013ء 
حق پرست اراکین سینیٹ نے پیپلز چورنگی کے قریب ایم کیوایم کی انتخابی مہم پربم دھماکے کی بزلانہ کارروائی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے کے نتیجے میں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف چار کارکنان کے شہید اور متعدد کارکنوں کے زخمی ہونے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک جانب مند پسند جماعتیں کھلے عام انتخابی مہم ، جلسے اور جلوس کررہی ہیں جبکہ دوسری جانب ایم کیوایم کو کھلی دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور دہشت گردی اور قتل و غارتگری کے ذریعے ایم کیو ایم کو اس کے جمہوریت حق سے دور رکھنے کی گھناؤنی سازشیں ہی نہیں بلکہ کھلے عام عملدرآمد بھی کرایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو جس طریقے سے عام انتخابات 2013کی انتخابی مہم چلانے سے روکنے کیلئے قتل و غارتگری وار دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہا ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایم کیوایم کے عوامی میندیٹ پر دہشت گردی، قتل و غارتگری اور جبر کے ذریعے ناجائز قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے اور جو عناصر اس گھناؤنی سازش میں ملوث ہیں وہ عوامی جمہوریت کے بجائے دو فیصداستحصالی جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے زیر تسلط جمہوریت کے نظام کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ، بم دھماکے اور قتل و غارتگری کی کارروائیاں کا ماضی میں بھی حق پرست کارکنان نے سامنا کیا ہے اور اس مرتبہ بھی جو طاغوتی قوتیں ایم کیوایم کو عام انتخابات میں حصہ لینے کے جمہوری حق سے محروم رکھنا چاہتی ہے لیکن وہ اپنے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں ۔ انہوں نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے سوال کیا کہ کیا ان کی نظر میں اسی صورتحال میں منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن ہے ؟۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے آزادانہ اور شفاف انعقاد کیلئے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگراں حکومت اپنی بنیادی ذمہ داری کا احساس کرے اور ایم کیوایم کوآزادانہ اور پرامن انتخابی ماحول کی فراہمی کیلئے فی الفور اقدامات کرے۔ انہوں نے پیپلزچورنگی کے قریب ایم کیوایم کے شہید ہونے والے چارکارکنان کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کر تے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ حق پرست سینیٹرز نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو، نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیا کہ پیپلز چورنگی پر ایم کیو ایم کے انتخابی مہم کے دوران بم دھماکے ، کارکنان کی شہادت اور متعدد کارکنان کے زخمی ہونے نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کو پرامن انتخابی مہم چلانے سے روکنے کا فی الفور سدباب کیاجائے اورگھناؤنی سازشوں اور ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو چھیننے کا عمل فی الفور بند کراکر جمہوری کے ذریں اصولوں عملدرآمداور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے ۔ 



12/23/2024 11:35:29 AM