Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکن سید اشرف عباس شہید کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کے کارکن سید اشرف عباس شہید کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/13/2015
ایم کیوایم کے کارکن سید اشرف عباس شہید کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی
عزیزآباد کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے نام پر عام شہریوں کو تو ہراساں کیا جارہا ہے لیکن مسلح دہشت گردوں کو چھوٹ حاصل ہے
مسلح دہشت گرد ایم کیوایم کے کارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی 
سرکاری اہلکاروں کی پیٹرولنگ اور چیکنگ کے باوجود ایم کیوایم کے کارکن کا بہیمانہ قتل سرکاری اداروں کی کارروائی پر سوالیہ نشان ہے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 13 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاسیکٹریونٹ 153-A کے کارکن سید اشرف عباس کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 45سالہ سیداشرف عباس آج شب عزیزآباد2نمبرکے علاقے میں واقع رحمن کلینک میں اپنی اہلیہ کولیکرآئے تھے ۔ان کی اہلیہ کلینک میں تھیں وہ اپنی گاڑی میں اپنی بیٹی سکینہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل پرسواردومسلح دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں اشرف عباس اوران کی صاحبزادی سکینہ شدیدزخمی ہوگئے ۔ انہیں فوری طورپرمقامی اسپتال لے جایاگیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہیدہوگئے جبکہ ان کی صاحبزادی سکینہ مقامی اسپتال میں شدیدزخمی حالت میں زیرعلاج ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے سیداشرف عباس کی ٹارگٹ کلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ عزیزآبادکے علاقے میں پولیس، رینجرزکی جانب سے اسنیپ چیکنگ کے نام پر عام شہریوں کوتوہراساں کیاجارہاہے لیکن مسلح دہشت گردوں کوچھوٹ حاصل ہے اوروہ ایم کیوایم کے کارکنوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سرکاری اہلکاروں کی تعیناتی، پیٹرولنگ اور چیکنگ کے باوجوددہشت گردی کایہ واقعہ سرکاری اداروں کی کارروائی پر سوالیہ نشان ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکن سیداشرف عباس شہیدکے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے اور قانون کے مطابق سخت سے سخت سزاد ی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے اشرف عباس شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااورانکی صاحبزادی سکینہ کی صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ 

9/30/2024 4:29:32 PM