Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین نے پاکستان کے استحصال زدہ عوام کو وہ شعور اور پہچان دی ہے۔ جنید فہمی،سینٹرل آرگنائزرایم کیوایم امریکہ


الطاف حسین نے پاکستان کے استحصال زدہ عوام کو وہ شعور اور پہچان دی ہے۔ جنید فہمی،سینٹرل آرگنائزرایم کیوایم امریکہ
 Posted on: 4/13/2015
الطاف حسین نے پاکستان کے استحصال زدہ عوام کو وہ شعور اور پہچان دی ہے۔ جنید فہمی،سینٹرل آرگنائزرایم کیوایم امریکہ
کراچی ایم کیو ایم کا تھا ، کراچی ایم کیو ایم کا ہے اور کراچی ایم کیو ایم کا رہے گا
کراچی سے ہمدردی کا ناٹک کرنے والے سیاسی و مذہبی ڈھونگیوں نے ہمیشہ کراچی دشمنی کی ہے
عوام ۲۳ اپریل کو پتنگ کے نشان پر مہرلگا کر ایک بار پھرقائدتحریک الطاف حسین سے اپنی محبت کا ثبوت دینگے 
شکاگو۔۔۔(۱۳ اپریل ۲۰۱۵)۔
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے عوام باشعور ہیں وہ اپنے دشمنوں اور مخالفین کو اچھی طرح پہچانتے ہی نہیں بلکہ انکے شرمناک ماضی، انکی کراچی اور مہاجر دشمنی سے بھی مکمل واقفیت رکھتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی، کن کی زبانیں سفاک طالبانی قاتلوں کی مذمت کرتے آج بھی بل کھاتی ہیں، کون ہیں وہ لوگ جنھوں نے نام نہاد جہاد کے نام پر ملک بھر میں اسلحہ اور سیاست میں اس کا کلچر متعارف کروایا۔اہل کراچی ان لوگوں سے بھی واقف ہیں جن کا ماضی و حال کراچی و مہاجر دشمنی سے عبارت ہے خواہ وہ کھیل کا شعبہ ہو یا سیاست کا۔ وہ ان عناصر کو بخوبی پہچانتے ہیں جنہوں نے لفظ مہاجر کو گالی سے تشبیہ دی اور آج اپنی ہی ماں کو مہاجر کہنے پر مجبور ہو گیا۔ کراچی میں کون ہے جو انکے شرمناک ماضی سے واقف نہیں، ایمپائر کی انگلی کے منتظر ہر سیاسی و مذہبی ڈھونگی کو یہ قوم پہچانتی ہے ۔ اب وہ دور نہیں رہا جب جس کا دل چاہتا تھا مہاجر آبادیوں پر لشکر کشی کر تا تھا۔ جب جس کے جی میں آتی تھی مہاجر آبادیاں خون میں نہلائی جاتی تھیں اور انکے حق میں کوئی آواز بلند نہ ہوتی تھی۔ الطاف حسین پر تنقید کرنے والوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ یہ وہ قوم ہے جسے الطاٖ ف حسین نے ایک مکمل پہچان دی ہے۔ اپنے حقوق کی جدوجہد کا شعور اور معاشرے میں سر اٹھا کر جینا سکھایا ہے ۔ یہ قوم اب غلام نہیں ہے طاقت کے بل پر اس پر ظلم تو ہو سکتا ہے لیکن اسکی آواز کو نہ تو دبایا جاسکتا ہے نہ شعور کے اس پودے کو ختم کیا جاسکتا ہے جس کا بیج الطاف حسین نے ان ذہنوں میں بودیا ہے۔ اور ظلم بھی کب تک ایک روز پھر ہر ظلم کا حساب تو دینا ہی ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اہل کراچی الطاف حسین کو اپنا سیاسی قائد ہی نہیں بلکہ اپنا نجات دہندہ بھی مانتے ہیں اور صرف ایم کیو ایم کو ہی اپنی نمائندگی کے قابل سمجھتے ہیں۔ جس کا ثبوت وہ گزشتہ تین دہائیوں میں ہونے والے انتخابات ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ نائن زیرو پر غیر قانونی چھاپہ، میڈیا میں موجود بکاؤ عناصر کا شرمناک کردار، ایم کیو ایم ، مہاجر کارکنان اور مہاجر عوام کی کردار کشی اور بغیر تحقیقات و عدالتی احکام کے میڈیا پر انہیں مسلسل مجرم پیش کرنا اور انکی تشہیر ایک ہی سازش کا تسلسل ہے ۔ ان سازشوں سے مہاجر عوام کو ایم کیو ایم اور انکے محبوب قائد سے نہ پہلے دور کیا جاسکاتھا نہ اب کیا جا سکے گا ۔ اب بھی اس سیٹ کو حاصل کرنے، ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چوری کرنے کیلئے کراچی کی تمام مسترد شدہ قوتیں ایک بار پھر متحرک ہیں بلکہ ہر جائز و ناجائز اشتعال انگیز ہتھکنڈوں کا بھی استعمال کر رہی ہیں تاکہ حلقہ میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا جاسکے اور اس کاالزام ایم کیو ایم پرعائدکرکے اس کے میڈیا ٹرائل میں مزید تیزی لائی جاسکے۔ لیکن ہمیں اپنے مہاجر بھائیوں، بہنوں اور بزرگوں پر کامل یقین ہے کہ وہ ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ۲۳ اپریل کو پتنگ کے نشان پر مہر لگا کر ایک بار پھر ایم کیو ایم کوشاندارکامیابی سے ہمکنارکریں گے۔ 

9/30/2024 4:29:47 PM