سائیں جی ایم سید نے سندھ اور سندھ کے عوام کے جائز حقوق کیلئے عملی جدوجہد کی ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم، سندھ دھرتی کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی
سندھ کے معروف بزرگ سیاستداں سائیں جی ایم سید کی 18 ویں برسی کے موقع پر بیان
لندن ۔۔۔25، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سندھ کے معروف بزرگ سیاستداں سائیں جی ایم سید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم ، سائیں جی ایم سید کے مشن کے مطابق سندھ دھرتی کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ سائیں جی ایم سید کی 18 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سائیں جی ایم سید نے سندھ اور سندھ کے عوام کے جائز حقوق کیلئے عملی جدوجہد کی اور قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود آخرسانس تک ثابت قدمی سے سندھ دھرتی کے حقوق کی جدوجہد کرتے رہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، سندھ دھرتی کے حقوق کے عملاً کوشاں ہے اور تمام تر مصائب ومشکلات کے باوجود سندھ دھرتی کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔