Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں متعدد بیگناہ افراد کی ہلاکتوں پر سیاسی ومذہبی جماعتوں کی مکمل خاموشی پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش۔


کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں متعدد بیگناہ افراد کی ہلاکتوں پر سیاسی ومذہبی  جماعتوں کی مکمل خاموشی پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش۔
 Posted on: 4/24/2013
کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں متعدد بیگناہ افراد کی ہلاکتوں پر سیاسی ومذہبی 
جماعتوں کی مکمل خاموشی پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش۔
سیاسی ومذہبی جماعتیں اور ان کے رہنمادہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہیں
ایم کیوایم کے انتخابی امیدوار سمیت درجنوں رہنماء وکارکنان اور ہمدردوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کیا جاچکا ہے۔ پاکستان کے عوام دہشت گردوں کے خلاف متحدہیں۔تمام محب وطن پاکستانی دہشت گردی کے واقعات کے کیخلا ف آواز اٹھائیں،رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔24اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات اور ان میں متعدد بیگناہ افراد کی ہلاکتوں پر ملک کی تما م سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے مکمل خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ بلاشبہ قومی المیہ ہے کہ سیاسی ومذہبی جماعتیں اور ان کے رہنمادہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بے حسی ،بے شرمی اور مفاد پرستی کا مظاہرہ کر تے ہوئے پر اسرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ،ملک کے تین صوبے خصوصاً کراچی دہشت گردی کی شدید لپیٹ میں ہے جس کی تازہ ترین مثال گزشتہ روز ایم کیوایم کے چار کارکنان کی دہشت گردی میں شہادت ہے مگر بے حسی کی انتہا ہے کہ کسی بھی نام نہاد قومی رہنماء نے دہشت گردی کی مذمت تو کجا شہداء کیلئے ہمددردی کا ایک لفظ تک ادا کرنے کی تکلیف تک گوارہ نہ کی ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہاہے اور گذشتہ چند دنوں میں ایم کیوایم کے انتخابی امیدوار سمیت درجنوں رہنماء وکارکنان اور ہمدردوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کیا جاچکا ہے مگر تما م سیاسی ومذہبی رہنما اس دہشت گردی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے تمام محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی کہ دہشت گردی کے واقعات کے کیخلا ف نہ صرف آواز اٹھائیں بلکہ متحدہوکر ان دہشت گردوں کی سازشوں کا مقابلہ کر تے ہوئے ان کو ناکام بنادیں اور دہشت گردوں کو یہ پیغام دیدیں کہ پاکستان کے عوام دہشت گردوں کے خلاف متحدہیں اور چند مٹھی بھر دہشت گر د انہیں یر غما ل نہیں بناسکتے ۔


12/23/2024 6:51:35 AM