Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنان کی شہادت میں ملوث دہشت گرد وں کی عدم گرفتاری لمحہ فکر یہ ہے،الطاف حسین


ایم کیوایم کے کارکنان کی شہادت میں ملوث دہشت گرد وں کی عدم گرفتاری لمحہ فکر یہ ہے،الطاف حسین
 Posted on: 4/24/2013
ایم کیوایم کے کارکنان کی شہادت میں ملوث دہشت گرد وں کی عدم گرفتاری لمحہ فکر یہ ہے،الطاف حسین 
گزشتہ چندر وز میں ایم کیوایم کے حق پرست امیدوار سمیت درجنوں کا رکنان کو شہید کیا جاچکا ہے واقعہ میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
دھماکہ میں زخمی ہونے والے ایم کیوایم کے ایک اور کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے دھماکہ میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان کی تعداد 4ہوگئی ہے۔ایک اور کارکن کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس ۔
لندن۔۔ 24اپریل 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس کے قریب بم دھماکہ میں ایم کیوایم کے کارکنان کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ میں ملوث دہشت گرد وں کی عدم گرفتاری ایک لمحہ فکر یہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چندر وز میں ایم کیوایم کے ایک حق پرست امیدوار سمیت درجنوں کا رکنان کو شہید کیا جاچکا ہے لیکن ان واقعات میں ملوث دہشت عناصر کو بھی گرفتا ر نہیں کیا جاسکا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایک بار پھر نگراں وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سز ا دی جائے اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔دریں اثناء گزشتہ روزایم کیوایم ایم کیوایم کے انتحابی دفتر پر بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے ایک اورکارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہیدہوگئے یوں دھماکہ میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے ہمدردوں اور کارکنوں کی تعداد 4ہوگئی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے شہید والے کارکن کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی تو فیق دے ۔


12/23/2024 6:47:19 AM