Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عبدالقاد رپٹیل لیاری کے بدنام دہشت گردوں کی حمایت وسرپرستی کر کے شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید بینظیر بھٹو اور پارٹی کے شہد اء کی روحوں کو تکلیف پہنچا رہے ہیں ، کراچی تنظیمی کمیٹی ایم کیوایم


عبدالقاد رپٹیل لیاری کے بدنام دہشت گردوں کی حمایت وسرپرستی کر کے شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید بینظیر بھٹو اور پارٹی کے شہد اء کی روحوں کو تکلیف پہنچا رہے ہیں ، کراچی تنظیمی کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 4/24/2013
عبدالقاد رپٹیل لیاری کے بدنام دہشت گردوں کی حمایت وسرپرستی کر کے شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید بینظیر بھٹو اور پارٹی کے شہد اء کی روحوں کو تکلیف پہنچا رہے ہیں ، کراچی تنظیمی کمیٹی ایم کیوایم
لیاری گینگ وار کے دہشت گرد وں نے بھتہ خوری اور اغوابرائے تاوان کی وارداتوں سے تاجروں وصنعتکار وں کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔

کوئی بھی ذی شعور اور باضمیر انسان ایسے درندہ صفت دہشت گردوں کی وکالت کا تصور نہیں کر سکتا ۔
کراچی ۔۔۔ 24 اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی تنظیمی کمیٹی نے پیپلزپارٹی کراچی کے صدر قادر پٹیل کی جانب سے لیاری کے بدنام زمانہ دہشت گر دو ں کی کھل کر حمایت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عبدالقادرپٹیل بدنام زمانہ دہشت گردوں کی سرپرستی کر کے شہید ذوالفقار علی بھٹو او رشہید بے نظیر بھٹو سمیت پی پی پی کے سینکڑوں شہداء کی روحوں کو تکلیف پہنچارہے ہیں ۔کراچی تنظیمی کمیٹی نے کہا کہ لیاری کے 99فیصد عوام امن پسند ہیں اور انہوں نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں لیکن گزشتہ چند برسوں سے مٹھی بھر جرائم پیشہ افراد نے انہیں یر غمال بنا رکھا ہے ، آج کراچی کے تمام تاجر اورصنعتکا راس بات کے گواہ ہیں کہ گینگ وار کے ان دہشت گردوں نے بھتہ خوری او راغوا ء برائے تاوان کی وارداتوں سے تاجروں او رصنعت کاروں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ،منگل کے روز بھی رینجرز نے ایک مغوی کی بازیاب کرانے کیلئے کارروائی کی جس پر گینگ وار کے دہشت گردوں نے فائر نگ کر کے مغوی کو ہلاک کر ڈالا ۔کراچی تنظیمی کمیٹی نے کہا کہ کوئی بھی ذی شعور اور باضمیر انسان ایسے درندہ صفت دہشت گردوں کی وکالت کا تصور بھی نہیں کر سکتا لیکن عبدالقادر پٹیل محض پیسوں او راپنی سیٹ بچانے کی لالچ میں پیپلز پارٹی کو ان جرائم پیشہ افراد کا سرپرست ثابت کرنے پر تل گئے ہیں ۔کراچی تنظیمی کمیٹی نے کہا کہ بدنام زمانہ جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والوں نے جماعت پیپلزپارٹی کا بھٹہ بھٹا دیا ہے او رشہید ذوالفقار علی بھٹواور بی بی رانی شہید کے لہو کا سودا کر لیا ہے ، چند ٹکوں کی خاطر ظرف و ضمیر کا سودا کرنے والوں نے جرائم پیشہ عناصر کو اپنا رہنماء بنالیا ہے اور پیپلز پارٹی کے قربانی دینے والے کارکنان پر جرائم پیشہ عناصر کو فوقیت دے رہے ہیں ۔ کراچی تنظیمی کمیٹی نے لیار ی کے غیور ، محنت کش اور باشعور عوا م سے ا ستفسا ر کیا کہ وہ ایک فیصد جرائم پیشہ بھتہ خوروں ،اغوا ء برائے تاوان ،ڈکیتی کی وارداتوں اورغریب بچیوں کی حرمت تا رتار کرنے والوں کا ساتھ دیں گے یا اس حق پرست جماعت کو اپنی نمائندگی کا حق دیں گے جوس مصائب ومشکلات کا شکار ماؤں بہنوں کو عزت کی زندگی اور تحفظ فراہم کرتی ہے ۔کراچی تنظیمی کمیٹی نے صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی کہ وہ ان لوگوں سے رشتہ توڑنے کا ببانگ دہل اعلان کیا جائے جو جرائم پیشہ افراد کی سرپر ست ہیں اور جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بی بی رانی شہید کے قاتلوں سے سودا کیا ، ان لوگوں کی حرکتیں دیکھ کر آج پی پی پی کے شہیدوں کی روحیں تڑپ رہی ہونگی ۔اگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن نہ لیاگیا تو نہ صرف پوری پارٹی بہت جلد ان کے رحم وکرم پر ہوگی بلکہ ملک کے مظلوم عوا م بھی ان کے رحم وکرم پر ہوں گے جو شہیدوں کے خون کی بھی بے حرمتی ہوگی ۔


12/23/2024 11:36:20 AM