کارکن کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔22، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 85کے کارکن مرزا لئیق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ، ( آمین )