Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سب میرین کیبل میں خرابی کے سبب پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کم ہونے کے باعث طلباء ، کاروباری حضرات سمیت نجی و سرکاری دفاتر کی کارکردگی شدید متاثر ہونے پر سابق حق پرست اراکین اسمبلی کااظہار تشویش

سب میرین کیبل میں خرابی کے سبب پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کم ہونے کے باعث طلباء ، کاروباری حضرات سمیت نجی و سرکاری دفاتر کی کارکردگی شدید متاثر ہونے پر سابق حق پرست اراکین اسمبلی کااظہار تشویش
 Posted on: 4/22/2013
سب میرین کیبل میں خرابی کے سبب پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کم ہونے کے باعث طلباء ، کاروباری حضرات سمیت نجی و سرکاری دفاتر کی کارکردگی شدید متاثر ہونے پر سابق حق پرست اراکین اسمبلی کااظہار تشویش 
حکومت کی یقین دہانی کے باوجود اب تک سب میرین کیبل میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہ کرنا پاکستان میں موجود کروڑوں انٹرنیٹ صارفین کی کھلی حق تلفی ہے، سابق اراکین اسمبلی
پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کم ہونے پر حکومت اور متعلقہ وزارت کی عدم توجہی صریحاًمجرمانہ غفلت ہے ،سابق حق پرست اراکین 
کراچی ۔۔۔22، اپریل2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے سابق حق پرست اراکین اسمبلی نے سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کم ہونے کے سبب طلباء ، کاروباری حضرات سمیت نجی و سرکاری دفاتر کی کارکردگی شدید متاثر ہونے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور نگراں حکومت اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مطالبہ کیا کہ سب میرین کیبل میں خرابی دور کرنے کیلئے فی الفور مثبت اور عملی نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تقریبا15دن قبل سب میرین کیبل میں خرابی پیدا ہونے کے سبب پاکستان میں انٹرنیٹ کے صارفین شدید متاثر ہورہے ہیں اور انہیں سنگین مسائل اورمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی یقین دہانی کے باوجود اب تک سب میرین کیبل میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہ کرنا پاکستان میں موجود کروڑوں انٹرنیٹ صارفین کی کھلی حق تلفی ہے ۔سابق حق پرست اراکین اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کم ہونے کے سنگین مسئلے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس جانب بھر پور توجہ دیکر سب میرین کیبل میں پیدا ہونے والی خرابی کوفی الفور دور کیاجائے ۔ 

12/23/2024 6:29:36 AM