Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب سے دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کمیٹی کے رکن یحییٰ کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات


رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب سے دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کمیٹی کے رکن یحییٰ کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
 Posted on: 4/22/2013
رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب سے دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کمیٹی کے رکن یحییٰ کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
وفد نے انتخابی مہم کے دوران حیدرآباد میں ایم کیوایم کے امیدور فخر الاسلام سمیت کراچی میں متعددکارکنان کی شہادت پر افسوس کااظہار کیا
کراچی ۔۔۔22، اپریل 2013ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کمیٹی کے رکن یحییٰ کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات کی اور عام انتخابات 2013ء کی انتخابی مہم کے دوران ایم کیوایم حیدرآباد کے امیدوار سمیت کراچی میں متعد د ذمہ داران وکارکنان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسو س کااظہار کیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد ، پی ایس 102کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار انور رضا اور علما ء کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ دعوت اسلامی کے وفد نے جناب الطاف حسین کی جانب سے مذہبی رواداری کے فروغ اور امن و امان کے قیام کیلئے کی جانے والی عملی کوششوں کو سراہا اور جناب الطاف حسین کی ان کوششوں کو بڑی خدمت اور قابل تقلید مثال قرار دیا ۔ وفد نے کراچی میں فرقہ وارانہ بنیاد پر مساجد پر قبضے کی کارروائیوں پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جد پر قبضے کی کاروائیاں فرقہ واریت پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے دعوت اسلامی کے وفد کو خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں خوش آمدید کہا اور انہیں دعوت اسلامی کو درپیش مسائل بھی توجہ سے سنے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم حیدرآباد کے نامزد امیدوار فخر الاسلام شہید اور کراچی میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، امن و امان کے قیام ، انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے میں ملوث عناصر کی ناکامی کے علاوہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے اجتماعی دعا بھی کی ۔ 



12/23/2024 6:49:14 AM