Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ دھرتی کا وارث ہونے کیلئے مجھے کسی کے سرٹیفکیٹ کی قطعی ضرورت نہیں ہے، الطاف حسین


سندھ دھرتی کا وارث ہونے کیلئے مجھے کسی کے سرٹیفکیٹ کی قطعی ضرورت نہیں ہے، الطاف حسین
 Posted on: 4/21/2013
سندھ دھرتی کا وارث ہونے کیلئے مجھے کسی کے سرٹیفکیٹ کی قطعی ضرورت نہیں ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو غریب و متوسط طبقہ اور مظلوموں کی نمائندگی کررہی ہے
ایم کیوایم غریب پروری کا مشن لیکر چل رہی ہے، انشاء اللہ سندھ کے غصب شدہ حقوق حاصل کرکے رہے گی
۔11، مئی 2013ء کا سورج حق پرستوں کی کامیابی کا پیغام لیکر طلوع ہوگا
ایم کیوایم نواب شاہ زون کے ذمہ داران، کارکنان اور حق پرست امیدوارں سے ٹیلی فونک خطاب
لندن ۔۔۔21، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ صوبہ سندھ میری دھرتی ماں ہے اور سندھ دھرتی کا وارث ہونے کیلئے مجھے کسی کے سرٹیفکیٹ کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کی شام ایم کیوایم نواب شاہ زونل کمیٹی کے ارکان ،علاقائی ذمہ داران اورکارکنان سے ٹیلی فون پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 سے نامز دحق پرست امیدوار عنایت علی رند،این اے 214 سے سکندرکیریو ایڈوکیٹ ، پی ایس 24 سے عاصم کبیر خانزادہ، پی ایس 25 سے محمد مرید بروہی، پی ایس 26 سے خان محمد زرداری اور پی ایس 27 سے محمد سعید خان بھی موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ نے گزشتہ روز بیک وقت پورے پاکستان سے نامزدحق پرست امیدواروں کے ناموں کا ایک ساتھ اعلان کیا ہے اوریہ اعزازپاکستان کی کسی بھی سیاسی ومذہبی جماعت کو حاصل نہیں ہے ۔ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو غریب ومتوسط طبقہ اورمظلوموں کی نمائندگی کررہی ہے اور اس جماعت میں پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں ،مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ نواب شاہ میں بسنے والے حق پرست عوام اپنی سیاسی وابستگیاں ختم کرکے ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہیں اورانہیں منفی پروپیگنڈوں سے بدظن نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ میری دھرتی ماں ہے اور مجھے سندھ دھرتی کا وارث ہونے کیلئے کسی کے سرٹیفکیٹ کی قطعی ضرورت نہیں ہے ،الطاف حسین سندھ کے مظلوموں کا بھی ساتھی ہے اورسندھ دھرتی کے حقوق کیلئے اپنی جان تک قربان کرسکتا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ سندھ کے مستقل باشند ے جن کا جینامرنا سندھ دھرتی سے وابستہ ہے وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ نام نہاد قوم پر ست بات سندھ کے حقوق کی کرتے ہیں لیکن کام کسی اور کیلئے کرتے ہیں۔ایم کیوایم غریب پروری کا مشن لیکرچل رہی ہے ، انشاء اللہ سندھ کے غصب شدہ حقوق حاصل کرکے رہے گی اورسندھ کے غریب ہاری کسانوں کو جاگیرداروں اوروڈیروں کے چنگل سے نجات دلائے گی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم نے اپنے دوروزارت میں اندرون سندھ 400 سے زائد اسکول قائم کئے لیکن حکومت ختم ہونے کے بعد ان اسکولوں کو جاگیرداروں اوروڈیروں نے جانوروں کے باڑوں اوراپنی اوطاقوں میں تبدیل کردیا۔ انشاء اللہ ، عوام نے موقع دیا اورایم کیوایم ،سندھ میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی تو نہ صرف گاؤں گاؤں اورگوٹھ گوٹھ اسکول قائم کریں گے بلکہ ظالم جاگیرداروں اوروڈیروں کی جاگیروں کو اسکولوں، کالجوں اور اسپتالوں میں تبدیل کردیں گے ۔ایم کیوایم ، اقتدارمیں آکرکرپشن سے پاک معاشرہ تشکیل دے گی ، انصاف پر مبنی ایسا نظام قائم کرے گی جہاں دولت مندوں اورغریبوں کو انصاف کے یکساں مواقع میسر ہونگے ۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کے اعلان پر نواب شاہ کے کارکنان اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امیدظاہرکی کہ 11، مئی 2013ء کا سورج حق پرستوں کی کامیابی کا پیغام لیکر طلوع ہوگااور اس دن نواب شاہ کے عوام اپنی گھریلوں مصروفیات اور تقاریب سے وقت نکال کر نہ صرف پولنگ اسٹیشنوں میں جائیں گے بلکہ حق پرست امیدواروں کے انتخابی نشان ’’پتنگ ‘‘ پر اپنے اعتماد کی مہر بھی لگائیں گے ۔

12/23/2024 6:59:03 AM