Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایک ہی دن ایک ہی دائرے میں ملک بھرکے نامزدامیدواروں کے ناموں کاایک ساتھ اعلان کرنے کااعزاز اگرکسی جماعت کوحاصل ہواتووہ ایم کیوایم ہے۔الطاف حسین


ایک ہی دن ایک ہی دائرے میں ملک بھرکے نامزدامیدواروں کے ناموں کاایک ساتھ اعلان کرنے کااعزاز اگرکسی جماعت کوحاصل ہواتووہ ایم کیوایم ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 4/21/2013
ایک ہی دن ایک ہی دائرے میں ملک بھرکے نامزدامیدواروں کے ناموں کاایک ساتھ اعلان کرنے کااعزاز اگرکسی جماعت کوحاصل ہواتووہ ایم کیوایم ہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے امیدواروں کااعلان ہوامگرنہ ہی کسی نے کسی کاگریبان پکڑا، نہ کوئی جھگڑاہوا اورپروگرام
میں بہترین ڈسپلن کامظاہرہ کیاگیا۔ڈسپلن کامظاہرہ کرنے والی جماعت ہی ملک کی قسمت بدل سکتی ہے
جولوگ ٹکٹ کے معاملے پر ایک دوسرے سے لڑیں وہ ملک کی قسمت نہیں سنوارسکتے
.اسلام آباد میں ایم کیوایم اپرپنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے گفتگو
اسلام آباد۔۔۔۔21 اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن ایک ہی دائرے میں ملک بھرکے نامزدامیدواروں کے ناموں کاایک ساتھ اعلان کرنے کااعزاز اگرکسی جماعت کوحاصل ہواتووہ صرف ایم کیوایم ہے۔ انہو ں نے یہ بات اسلام آباد میں ایم کیوایم اپرپنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے ملک بھر سے نامزدامیدواروں کے اعلان پر کارکنوں کومبارکبادپیش کی اور کہاکہ ایم کیوایم کے ملک بھرکے امیدواروں کااعلان ہوامگرنہ ہی کسی نے کسی کاگریبان پکڑا، نہ کوئی جھگڑاہوااور نہ ہی کوئی لڑائی ہوئی بلکہ سب نے ایک دوسرے کومبارکبادپیش کی اورپروگرام میں نظم وضبط کابہترین کامظاہرہ کیاگیا۔ڈسپلن کامظاہرہ کرنے والی جماعت ہی ملک کی قسمت بدل سکتی ہے لیکن جولوگ پسندناپسندکی بنیادپر ٹکٹ دیں ، ٹکٹ کے معاملے پر ایک دوسرے سے لڑیں،ایک دوسرے کاخون بہائیں وہ ملک کی قسمت نہیں سنوارسکتے۔انہوں نے کہا کہ جہاں نظم ہوگاوہیں ضبط ہوگا،وہیں مساوات ہوگی اوراونچ نیچ کی تفریق کاخاتمہ ہوگا۔کسی کونظم وضبط کامظاہرہ دیکھناہوتووہ ایم کیوایم کودیکھ لے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے غریبوں کی حکمرانی کے زبانی نعرے نہیں لگائے بلکہ گنے کارس بیچنے والوں، رکشہ ٹیکسی چلانے والوں اوردکانداروں کوایوانوں میں بھیجا، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ محنت کاکام کرنے میں بڑائی ہے اورمحنت کرنے والا ہی معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرسکتاہے ۔ اس موقع پر تمام ذمہ داروں اورکارکنوں نے جناب الطاف حسین کوایم کیوایم کے امیدواروں کے اعلان پر مبارکبادپیش کی اورکہاکہ غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کونامزدکرنے پرعوام میں ایم کیوایم کوبہت پذیرائی مل رہی ہے اورلوگ ایم کیوایم کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کارکنوں سے کہا کہ وہ ہارجیت کی فکرنہ کریں اورعوام میں تحریک کے پیغام کوزیادہ سے زیادہ پھیلائیں،ہمت وحوصلے سے کام کریں، انشاء اللہ جیسے جیسے آگے بڑھیں گے،تحریک کی مقبولیت اورعوامی تائیدمیں اضافہ ہوگا۔ 

7/18/2024 12:32:56 PM