Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم غریب و متوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، الطاف حسین


ایم کیوایم غریب و متوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 4/20/2013
ایم کیوایم غریب و متوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کرنا ہے
منفی سوچ رکھ کر تحریک میں کام کرنا تحریک، تحریکی مشن اور مقاصد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے
لاہور میں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت
لندن ۔۔۔20، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر خواتین اراکین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان بھر سے ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کے اعلان پر تمام ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسلسل محنت اور لگن انسان کو کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے ۔ اس مرتبہ پنجاب کے ساتھی اپنے عمل وکردارسے ثابت کردیں کہ ایم کیوایم اور الطاف حسین صوبہ پنجاب میں آگیا ہے اور چھاگیا ہے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد کامقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کرنا ہے ، ایم کیوایم ایک نظریاتی تحریک ہے اور اس تحریک سے وابستہ ہرفرد کو احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے تنظیمی فرائض انجام دینے چاہئیں ۔کوئی نظریاتی ساتھی یہ نہ سوچے کہ فلاں ساتھی کام نہیں کررہا ہے تو میں کیوں کروں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ منفی سوچ ہے اور منفی سوچ رکھ کر تحریک میں کام کرنا تحریک، تحریکی مشن اورمقاصد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔ تحریک میں ہمیشہ مثبت سوچ وفکر کے ساتھ کام کیا جاتا ہے اورتحریک سے وابستہ ہرساتھی کو یہ سوچنا چاہئے کہ کوئی ساتھی اپنی تنظیمی ذمہ داری پوری کررہا ہے یا نہیں میں اپنے ظرف وضمیر کے مطابق تنظیمی فرائض ادا کرتارہوں گا اور اس حق پرستانہ جدوجہد کیلئے کام کرتا رہوں گا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پنجاب کے ساتھی حق پرستی کے پیغام کے فروغ کیلئے محنت ولگن سے کام کرتے رہیں گے تو انشاء اللہ فتح حق پرستوں کا مقدر ثابت ہوگی ۔ اس موقع پر اپرپنجاب کے ارکان نے بھی جناب الطاف حسین کو ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کے ناموں کے اعلان پر دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ تحریک اورقائد تحریک کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے اور حق پرستی کے نظریہ اور فکروفلسفہ کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کرتے رہیں گے ۔

12/23/2024 6:32:45 AM