Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ


ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 4/18/2013
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ
ایم کیوایم کے خلاف جاری دہشت گردی کی کاروائیوں بالخصوص کارکنوں کی شہادت کے واقعات سے آگاہ کیا
ایم کیوایم نے تمام تر اشتعال انگیزیوں کے باوجود ملک اور جمہوریت کے مفاد میں انتہائی صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا، الطاف حسین
ایم کیوایم ان اشتعال انگیزیوں پر جس تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے، صدر آصف علی زرداری
خود پیپلز پارٹی کو بھی دہشت گردی کا سامنا ہے، صدر زرداری
دوستوں کے ساتھ ملکر حالات کا مقابلہ کریں گے، صدر زرداری
لندن۔۔18اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جمعرات کی شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے فون پر گفتگو کی اور انہیں ایم کیوایم کے خلاف جاری دہشت گردی کی کارروائیوں ،بالخصوص ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت کے واقعات سے آگاہ کیا ۔انہوں نے صدر مملکت کو محمودآباد میں دہشت گر دوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے جوائنٹ یونٹ انچار ج محمد فیصل کے سفاکانہ قتل کی تفصیلات سے آگا کر تے ہوئے بتایا کہ ایم کیوایم تما م تر اشتعال انگیز یوں کے باوجود ملک او ر جمہوریت کے مفاد میں انتہائی صبر وتحمل کامظاہر ہ کر رہی ہے۔انہوں نے صدر مملکت کو بتایا کہ ایم کیوایم نے محمد فیصل سمیت اپنے کارکنوں کے قتل پر جمعہ کو پرامن سوگ کا اعلان کیا ہے تاہم عوام سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ جاری رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ صدرمملکت نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ان اشتعال انگیزیوں پر جس تحمل کا مظاہر ہ کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ خود پیپلز پارٹی کو بھی دہشت گردی کا سامنا ہے اور آج بھی پنجاب میں اسکے انتخابی دفتر پر حملہ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ دنوں اسکے متعدد کارکنوں کو ہلاک بھی کیا گیا ہے ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین سے کہا کہ ہم نے ساتھیوں کی مدد سے ماضی میں بھی نامساعد حالات کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی دوستوں کے ساتھ ملکر حالات کامقابلہ کریں گے ۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ 

12/23/2024 7:08:06 AM