پی آئی بی کالونی سیکٹرکے شہیدکارکن کے والدمحمدیٰسین کے انتقال پررابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
کراچی:۔۔۔18، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹرکے شہیدکارکن ندیم عباسی کے والدمحمدیٰسین کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدیٰسین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)