Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاؤن، لانڈھی، نارتھ کراچی اور اورنگی ٹاؤن میں کارکنوں کی گرفتاریوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاؤن، لانڈھی، نارتھ کراچی اور اورنگی ٹاؤن میں کارکنوں کی گرفتاریوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 4/2/2015 1
فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاؤن، لانڈھی، نارتھ کراچی اور اورنگی ٹاؤن میں کارکنوں کی گرفتاریوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
فیڈرل بی ایریا میں ضمنی الیکشن ہونے والے ہیں لیکن اس علاقے میں ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں
گزشہ کئی ماہ سے ایم کیوایم کے درجنوں بے گناہ کارکنان وہمدردوں کو گرفتار کیاجاچکا ہے، رابطہ کمیٹی
متعدد کارکنان لاپتہ ہیں جسکے باعث ان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں
ملیر میں عوام کو ان کے گھروں اور دکانوں سے ایم کیوایم کے پرچم اور قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر ہٹانے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہے
بے گناہ کارکنان وہمدردوں رہا کیاجائے، چھاپوں گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے
کراچی ۔۔۔2، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاؤن ،لانڈھی،نارتھ کراچی اور میں ایم کیوایم کے 11 کارکنان اور ایک ہمدرد کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فیڈرل بی ایریا میں این اے 246 کے ضمنی الیکشن ہونے والے ہیں لیکن اس علاقے میں سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کے گھروں پرچھاپے مارے جارہے ہیں اورانہیں ہراساں کیاجارہا ہے ۔ جمعرات کی شب سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر کمیٹی کے رکن نوید فاروقی اور یونٹ 151 کے کارکن محمد سعادت کی گرفتاری کیلئے ان کے گھروں پر چھاپے مار ے اور انکے نہ ملنے پر اہل خانہ سے بدتمیزی کی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سرکاری اہلکاروں نے جمعرات کی صبح بلدیہ ٹاؤن میں چھاپے مارکرایم کیوایم کے کئی کارکنوں کوگرفتارکرلیاجن میں بلدیہ ٹاؤن یونٹ 112-A کے کارکنان عامر ملک ولد محمد انور،ناصر ملک ولد صوبہ دین ،اسی یونٹ کے ہمدرد رانا جاوید ولدعلی نواز راجپوت ، یونٹ 116 کے کارکن عمران پٹنی، یونٹ 117 کے کارکن عبداللہ شامل ہیں۔ اسی طرح جمعرات کی صبح نارتھ کراچی یونٹ 134 کے کارکن محمد جاوید ولد افضل ،یونٹ 136-A کے کارکن محمدصادق ولد محمد یامین اورایم کیوایم کشمیر کمیٹی کے کارکن فیصل پراچہ ولد قیصر پراچہ کوبھی ان کے گھروں پر چھاپے مارکرگرفتارکرلیاگیا۔ سرکاری اہلکاروں نے یونٹ 136-Aکے کارکن انیس الحق کی گرفتاری کیلئے بھی انکی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انیس الحق کے نہ ملنے پر ان کے داماد کوگرفتارکرلیا ۔اسی طرح سادہ لباس میں ملبوس سی آئی ڈی کے اہلکاروں نے لانڈھی میں ایم کیوایم یونٹ 87 کے کارکنان نذیرولد بشیر اور شہریار ولد سرفراز کوگرفتار کرلیااسی طرح ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن کے کارکن سید آسف حیدرشاہ ولد سید کریم حیدرشاہ کو ان کے گھر سے گرفتارکرلیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں گزشہ کئی ماہ کے دوران ایم کیوایم کے درجنوں بے گناہ کارکنان وہمدردوں کو گرفتارکیا جاچکا ہے جن میں سے متعددکوتومختلف جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیاگیا، متعدد کارکنان کو سرکاری حراست میں تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔جبکہ متعددکارکنان کو تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیااوروہ لاپتہ ہیں جسکے باعث گرفتارشدگان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک طرف ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں تودوسری جانب سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ملیر کے مختلف علاقوں میں گھروں اور دکانوں کے مالکان کوہراساں کیاجارہا ہے اور انہیں گھروں اور دکانوں سے ایم کیوایم کے پرچم اور جناب الطاف حسین کی تصاویر ہٹانے کیلئے دباؤڈالاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے سوال کیاکہ آخرلوگوں کوکسی بھی سیاسی جماعت کے پرچم یاکسی رہنماکی تصویرلگانے سے روکنے کا عمل کسی بھی طرح جائزہے ؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں بے گناہ شہریوں کے قتل اور دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب ایم کیوایم کے دفتروں پرچھاپے مارکراور بے گناہ کارکنان وہمدردوں کو گرفتارکرکے ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرقدغن لگائی جارہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں نواز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان وہمدردوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بندکیاجائے ، تمام گرفتارشدگان کو رہا کرایا جائے اور ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرقدغن لگانے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں ،چھاپوں اور لاپتہ کئے جانے کانوٹس لیں ۔

9/30/2024 2:26:39 PM