ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔15، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے کارکن عامر زیدی کی والدہ محترمہ فہمیدہ خاتون ،لانڈھی سیکٹریونٹ 82کے کارکن محمود احمد بھائی کے بھائی خرم احمد ،کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکنان علی نور اور محمد امین الدین کے والد مولوی محمد عبد الرب اور ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 148کے کارکن فہیم عباسی کے والد محمد ےٰسین کے انتقال پر گہرے دکھ او ر افسوس کااظہار کیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)