Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چوہدری نثارایم کیوایم پر تنقیدکرنے سے پہلے فوج ،حساس اداروں اوران کے سربراہوں کے بارےمیں خود اپنے اورمسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے بیانات کویادکریں۔رابطہ کمیٹی


چوہدری نثارایم کیوایم پر تنقیدکرنے سے پہلے فوج ،حساس اداروں اوران کے سربراہوں کے بارےمیں خود اپنے اورمسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے بیانات کویادکریں۔رابطہ کمیٹی
 Posted on: 3/14/2015
چوہدری نثارایم کیوایم پر تنقیدکرنے سے پہلے فوج ،حساس اداروں اوران کے سربراہوں کے بارےمیں خود اپنے اورمسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے بیانات کویادکریں۔رابطہ کمیٹی
چوہدری نثار اس وقت کیوں خاموش رہے جب وفاقی وزیر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے ایوان میں فوج کے بارے میں اشتعال انگیز تقریر کی؟
ایم کیوایم جوہرفورم پر فوج اورقانون نافذکرنے والے اداروں کا مقدمہ لڑرہی ہواس جماعت کو کچلنے کی کوشش کرنا کیادرست اقدام ہے؟ رابطہ کمیٹی
قائدتحریک الطاف حسین جوفوج کی حمایت میں مسلسل تقاریراوربیانات دے رہے ہوں، لاکھوں کی ریلی میں فوج کوسیلوٹ پیش کررہے ہوں ان کے گھرپرچھاپہ مارکرتوڑپھوڑ کرنا کیادرست ہے؟
کیاقائدتحریک الطاف حسین کی بیماربیوہ بہن کے گھرپر چھاپہ مارکرچادروچہاردیواری کاتقدس پامال کرنا اوران کومغلظات دینا قابل تعریف عمل ہے ؟ 
کیااپنے ہی شہریوں کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسے سلوک سے عوام میں اچھے جذبات پیدا ہوں گے ؟ رابطہ کمیٹی 
کراچی۔۔۔14، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے بارے میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثارایم کیوایم پر تنقیدکرنے سے پہلے فوج ،حساس اداروں اوران کے سربراہوں کے بارے میں خود اپنے اورمسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے بیانات کویادکریں۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان قوم کواس بات کاجواب دیں کہ ایم کیوایم جودہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کابھرپورساتھ دیتی آئی ہے ، جس کے چارارکان اسمبلی اورسینکڑوں کارکنان فوج کاساتھ دینے کی پاداش میں طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں دہشت گردی کانشانہ بن چکے ہیں، جوفوج کی حمایت میں ریلیاں ،جلسے جلوس نکالتی رہی ہواورہرفورم پر فوج اورقانون نافذکرنے والے اداروں کا مقدمہ لڑرہی ہواس جماعت کورینجرزکے ذریعے کچلنے کی کوشش کرنا،اسکے مرکزپرچھاپہ مارکراسے تہس نہس کردینا اوراسی کے رہنماؤں اورکارکنوں کوگرفتارکرنااوردنیابھرمیں اس کوبدنام کرنے کیلئے اس کامیڈیاٹرائل کرناکیادرست اقدام ہے؟ قائدتحریک الطاف حسین جوفوج کی حمایت میں مسلسل تقاریر اور بیانات دے رہے ہوں، لاکھوں کی ریلی میں کھڑے ہوکرفوج کوسیلوٹ پیش کررہے ہوں ان کے گھرپرچھاپہ مارکرتوڑپھوڑ کرنا،ان کی بیماربیوہ بہن کے گھرپر چھاپہ مارکرچادروچہاردیواری کاتقدس پامال کرنا اور ان کو مغلظات دینا کیاقابل تعریف عمل ہے ؟ کیاقائدتحریک الطاف حسین جن کے بھانجے عبدالعزیزجن کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں انہیں گرفتارکرکے تشددکانشانہ بنانا جائز ہے ؟ ایم کیوایم کے گرفتارشدہ رہنماؤں اورکارکنوں کوعدالتوں میں آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر اور انہیں ہتھکڑیاں لگاکرجنگی قیدیوں کی طرح پیش کرنے کے عمل سے کیاایم کیوایم کے ہمدردعوام میں اچھے جذبات پیدا ہوں گے ؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری نثارایم کیوایم پر تنقیدکرنے سے پہلے فوج اورحساس اداروں اوران کے سربراہوں کے بارے میں خود اپنے اورمسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے بیانات کویاد کریں ۔ چوہدری نثارخودفوج اورحساس اداروں انکے سربراہوں کوکڑی تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں ان کے منہ سے فوج کے احترام کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری نثار قوم کواس بات کا جواب دیں کہ موجودہ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے ایوان میں فوج کے بارے میں جواشتعال انگیز تقریر کی چوہدری نثار اس وقت کیوں خاموش رہے؟ انہیں اس وقت فوج کے تقدس کاخیال کیوں نہ آیا؟کیا ان کی حکومت نے12اکتوبر1999ء کواس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویزمشرف کے طیارے کو پاکستان کی سرزمین پر اترنے کی اجازت نہ دے کرکیافوج کا احترام کیاگیاتھا؟رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیرخواجہ آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف ایم کیوایم کوتنقیدکانشانہ بنانے سے پہلے فوج کے بارے میں اپنے بیان کویادکریں۔
*****

9/30/2024 2:24:17 PM