چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے لیپ ٹاپ کی چوری پر الطاف حسین کا اظہار تشویش
دشمن عناصر ان حساس دستاویزات اور ڈیٹا کی مدد سے سازشی مقاصد حاصل کرسکتے ہیں، الطاف حسین
فخرالدین جی ابراہیم کا لیپ ٹاپ جلد از جلد برآمد کرایا جائے، الطاف حسین
لندن۔۔۔14، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے لیپ ٹاپ کی چوری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے لیپ ٹاپ میں حساس نوعیت کا ڈیٹااور دستاویزات موجود تھیں جوکہ چوری کرلی گئی ہیں اوراب اس بات کا خدشہ ہے کہ دشمن عناصر ان حساس دستاویزات اور ڈیٹا کی مدد سے سازشی مقاصد حاصل کرسکتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سنگین واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور فخرالدین جی ابراہیم کا لیپ ٹاپ جلدازجلد بازیاب کرایا جائے ۔