چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے پی کے21 کی نشست پر امیدوار معصوم شاہ کے قافلے پر بم دھماکے پر الطاف حسین اظہار مذمت
بم دھماکے کی اس مذموم کارروائی کو عام الیکشن 2013ء کی آزادانہ انتخابی سرگرمیاں روکنے کی گھناؤنی کوششوں کا تسلسل قرار دیا
لندن۔۔۔14، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے پی کے-21کی نشست پر امیدوار معصوم شاہ کے قافلے پربم دھماکے کی سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے اور دھماکے نتیجے میں معصوم شاہ کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اور بم دھماکے کی اس مذموم کارروائی کو عام الیکشن 2013ء کی آزادانہ انتخابی سرگرمیاں روکنے کی گھناؤنی کوششوں کا تسلسل قرار دیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ، نگراں وزیر اعظم امیر ہزار خان کھوسو، چیف الیکشن کمیشن فخر الدین ابراہیم اور نگراں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کوہ تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوارں تحفظ فراہم کیا جائے ، ان کے جان ومال کے لئے ٹھوس مثبت اقدامات بروئے کارلائے جائے۔