Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
قوم کی بیٹیاں کب محفوظ ہونگی تحریر :انبساط ملک لندن
Posted on: 4/13/2013
(قوم کی بیٹیاں کب محفوظ ہونگی )
تحریر :انبساط ملک
زمانے کے نشیب وفراز انسان کی زندگی اور حالات کے مختلف رخ دکھاتا ہے ایک وہ لمحہ تھا جب ہم اپنا مقابلہ دنیا کی مہذب اقوام سے کر تے تھے تب ہمیں اپنے کر دار، افکار اوراعمال پر فخر تھا جس کو تمام دینامانتی تھی ۔پاکستانی نہ صرف عرب ممالک میں بلکہ تما م مہذب اور ترقی یافتہ اقوام میں قدر ومنذلت کی نگاہ سے دیکھے جا تے تھے۔ ایک وہ زمانہ بھی گز را ہے جب ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے اپنے کر دار کے باعث اعلیٰ اور ارفاء گردانے جاتے تھے مگر اب یہ نشیب آگیا ہے کہ ہم پاکستانی کہنے پر شرم سار ہوجاتے ہیں ۔آج ہمارے معاشرے کے قصے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی اداروں میں نشر واشاعت ہوتے ہیں۔ یہ کتنے شرم کا مقام ہے کہ آج غیر ملکی میڈیا ہمارے شہر وں میں ہونے والے غیر مہذب اور شرمناک واقعات کا نہ صرف تذکر ہ کر رہا ہے بلکہ ان واقعات کی اشاعت روزمررہ کی خبر وں کی حصہ بن چکی ہیں ۔کراچی میں امرا ء کے علا قے جن میں ڈیفنس سوسائٹی اور کلفٹن بالخصوص شامل ہیں حالات کی پستیوں کو چھو رہے ہیں یہاں امیر گھرانے کی بیٹوں اور بہوؤں کے اغوا اور عصمت دری کے اندوھناک واقعات کا ایک سلسلہ شر وع ہوگیا ہے ۔حالات کی ستم ظرفی دیکھیں کہ آج ہمارے باشعور میڈیا کے انتہائی ذمہ دار اینکر پر سن ان واقعات پر چشم پوشی اختیا ر کئے ہوئے ہیں کسی بھی معاشرے میں استحکام اس وقت پید ا ہوتا ہے جب وہاں پرا فراد کی عزت و آبرو اور مال ودولت محفوظ ہوں، لو گ برائی کو بر اکہتے ہوں او ر اس کے خلاف کم از کم آواز بلند کرتے ہوں، مگر ہمار ا معاشرہ ’’ یا شیخ اپنی پنی دیکھ ‘‘ مہاورے پر عمل کر رہا ہے کر اچی شہر کو دہشت گرد اور غنڈہ عناصر کے سپر د کر دیا گیا ہے جنہوں نے نہ صرف اغوا ،بھتہ ،قتل وغار تگری کا بازار گرم کیا ہوا ہے بلکہ کچھ عرصہ قبل اس گرونے شریف گھرانے کی بیٹوں اور بہوؤں کو دن دھاڑے بازار اور مصروف شاہروں سے بلا دھڑک کرتے ہیں اور اس کے بعد جوان خواتین کے ساتھ سلو ک کیا جاتا ہے وہ نہ صرف ایک اسلامی ملک کے باشعور اور جمہوریت پسند عوام کے منہ پر طمانچہ ہے بلکہ یہ ایسی حقیقت ہے کہ جس کو سونچ کرہی ایک سچے مسلمان اور پاکستانی کی ریڑھ کی ہڈی تک سنساجاتی ہے ۔یہ پوری دنیا کا اصول ہے کہ ترقی شہروں میں ہوتی ہے اور وہ آگے چل کر گاؤں دیہاتوں اور پس ماندہ علاقوں تک پہنچتی ہے مگر اس ملک کی ستم ظرفی دیکھئے کہ آج ہمارے معاشرے میں جو اطوار گاؤں دیہاتوں میں بری نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ان کو اب شہروں میں نافذ عمل کیا جارہا ہے ۔کل تک بیٹیوں اوربہوؤں کے اغوا اور عصمت دریا ں اور ان سے نازیباں سلوک ہمارے گاؤ ں دیہات کے ناعقابت اندیش وڈیروں او رجاگیرداروں کا وطیر ہ تھا مگر آج معاشرے کی ان ناسوروں نے اپنا یہ طر ز عمل شہروں میں بھی رائج کر دیا ہے جس کی کوئی گرفت نہیں ہے یہ امر بھی انتہائی افسوسناک ہے کہ کل تک گاؤں دیہاتوں میں ہونے والے اندلخراش واقعات پر لوگوں کی چشم پوشی اور خاموشی کوہم دڈیروں کا ظالمانہ او رسفا کانہ طر ز عمل قرا ر دیتے تھے مگر آج شہروں میں ہونے والے ان داقعات پر خاموشی اور چشم پوشی کا ذمہ دار کسے ٹہرایا جائے ۔آج ہماری زبانیں مغربی معاشرے سے مقابلے میں قصیدے پڑھتے تھکتی نہیں ۔آج ہمارے ملک میں سوشل میڈیا سول سوسائٹی او رانسانی حقوق کی جتنی تنظیمیں کام کررہی ہیں اتنی بہتات کبھی نہ تھی مگر اس کے باوجود تمام حلقہ فکر کی جانب سے یہ پر اسرار مصلحت پسندانہ خاموشی مجرمانہ ہے ۔ہمارے اینکر پرسن آج کسی دباؤ کا شکار ہیں کہ کراچی میں کھیلے جانے والے اس مکروہ عمل پر ان کی زبان پر ایک لفظ نہیں آتاہے ۔ کراچی کے عوام میں اس گھناؤنے عمل سے ایک خوف اور اضطراب کے ساتھ سخت بے چینی اور غم و غصہ پیدا ہورا ہے ۔ کراچی کے عوام آج پوچھتے ہیں کہ ان کو ان ظالم بھڑیوں سے بچانے کیلئے اور ان وحشی صفت افراد کے رخ سے پردہ اٹھانے کیلئے ہماری میڈیا اور اینکر پرسن کب سرگرم ہونگے ۔کیا اینکر پرسن اور میڈیا کے حضرات اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے گھرکی بیٹیاں اور بہوئیں بھی اس سفاکیت کی شکار ہوں تب یہ جاگیں گے ۔اللہ ہرایک گھر کو اپنے حفظ وامان میں رکھے مگر اس شیطانی کھیل پر سے پردہ اٹھانے اور ظالموں کی گرفت کیلئے ہمارے اینکر پرسن کب لب کشائی کریں گے ؟
12/23/2024 6:54:13 AM
سب کی شناخت ہے تو مہاجر شناخت سے انکار کیوں؟
...
20 Dec 2024
میں نے آج سے 27 سال قبل پاکستان میں جاری کرپٹ نظام کے بارے میں جن خیال
...
20 Dec 2024
پارا چنار میں ہنگامی بنیادوں پر خوراک ، اجناس اور ادویات کی فراہمی کوی
...
17 Dec 2024
خدارا مشرقی پاکستان کے سانحہ سے سبق سیکھیں
...
16 Dec 2024
سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی 14دسمبر 1986ء پاکستان کی تاریخ کاایک سیاہ
...
13 Dec 2024
جنرل فیض حمید بہانہ ہیں ،عمران خان اصل نشانہ ہیں الطاف حسین
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے یوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں پولیس ورینجرز ک
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان اور مختلف ممالک میں یوم شہدامنایا گیا
...
09 Dec 2024
یوم شہدا کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خو
...
09 Dec 2024
ایم کیوایم کی جانب سے یوم شہداپر ناکہ بندی، ظلم وتشدداورمتعددذمہ دارو
...
09 Dec 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us