سوگوارلواحقین سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔3مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر ایڈرزونگ یونٹ 140/Bکے کارکن محمد اسلم کے بیٹے محمد عظیم ، ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 12-Aکے کارکن محمد سلیم ولد محمد قاسم کی والدہ محترمہ حمیدہ بانو، ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے کارکن سید کمال حسین کی بیٹی امبرین ، ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 87کے کارکن سلیم بھٹی ، ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 36کے کارکن عابد علی قریشی کے بڑے بھائی محمد اسماعیل قریشی ، ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی کشمیروخیبر پختونخواکے کے مرکزی رکن ڈاکٹر نوبت خان ،ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 165کی کارکن محترمہ شاہین کے بھائی اعظم علی سلطان ،ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی کشمیروخیبر پختونخوا کے کارکن رانا شعیب کے والد ولی محمد کے انتقال پر رابطہ کمیٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کریں ۔ (آمین )