مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے ہمدرد علی حیدرزیدی کی شہادت پرالطاف حسین کا اظہار تعزیت
دہشت گرددوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن محمد سلیم اصغرشدید زخمی
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
لندن ۔۔۔27، فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے ہمدرد د علی حیدرزیدی ولد مسکین کی شہادت اور اورنگی ٹاؤن یونٹ 131 کے کارکن محمد سلیم اصغرولد محمد علی کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے علی حیدرشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہیدکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم کے کارکن محمد سلیم اصغرکی جلدومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔