Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے رہنما اور انتخابی امیدوار سردار نبیل گبول کی حفاظت پر معمور فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکار واپس لئے جانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش


ایم کیو ایم کے رہنما اور انتخابی امیدوار سردار نبیل گبول کی حفاظت پر معمور فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکار واپس لئے جانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
 Posted on: 4/13/2013
ایم کیو ایم کے رہنما اور انتخابی امیدوار سردار نبیل گبول کی حفاظت پر معمور فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکار واپس لئے جانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
سردار نبیل گبول سمیت تمام انتخابی امیدواران کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ انتخابات برائے 2013 کے امیدواران کسی بھی قسم کے خطرات سے محفوظ رہتے ہوئے آزادانہ انتخابی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں۔رابطہ کمیٹی کا نگراں وفاقی وزیر داخلہ سے پرزور مطالبہ 
کراچی :۔۔۔13،اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے رہنماء اورعام انتخابات برائے 2013ء میں ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدوار اور سابق رکن قومی اسمبلی سردار نبیل گبول کی حفاظت پر معمور فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکار واپس لئے جانے کی خبروں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزارت داخلہ نے ایک خط کے ذریعے سردار نبیل گبول کی جان کو خطرات لاحق ہونے کی خدشات ظاہر کرتے ہوئے انہیں اپنی سیکورٹی مزید سخت کرنے کا لکھا ہے، مذکورہ خط کی نقول آئی جی سندھ پولیس اور ایف سی کو بھی ارسال کی جاچکی ہیں، مگر بجائے ان کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے کے ، ان کی حفاظت پر تعینات فرنیئڑ کانسٹیبلری اہلکار بھی ان سے واپس لے لئے گئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے نگران وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سردار نبیل گبول سمیت تمام انتخابی امیدواران کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ امیدواران کسی بھی قسم کے خطرات سے محفوظ رہتے ہوئے آزادانہ انتخابی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں۔



12/23/2024 6:44:00 AM