Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے ماحول میں عام انتخابات 2013ء کے صاف و شفاف اور بغیر خوف و خطر انعقاد کی امید کیسے کی جاسکتی ہے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے ماحول میں عام انتخابات 2013ء کے صاف و شفاف اور بغیر خوف و خطر انعقاد کی امید کیسے کی جاسکتی ہے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/13/2013
انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے ماحول میں عام انتخابات 2013ء کے صاف و شفاف اور بغیر خوف و خطر انعقاد کی امید کیسے کی جاسکتی ہے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہاء پسند اورجرائم پیشہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹا ایم کیوایم کے 
دفاتر پر چھاپے مار رہے ہیں اورکارکنوں کی گرفتاریاں کررہے ہیں
حکومت وانتظامیہ نے عوام کو ان دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے،رابطہ کمیٹی
ملک کے استحکام اور عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے،رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔13، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں شدت پسند دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ عام انتخابات 2013ء پرامن ،محفوظ کو آزاد اورصاف و شفاف بنانے کیلئے شہر کراچی میں انتہاء پسنداور جرائم پیشہ دہشت گردوں کو لگام دی جائے اور ان کی کمین گاہوں کا خاتمہ کیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ دہشت گردوں کی مذموم کارروائیاں تسلسل کے ساتھ نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں طور پر شائع ہورہی ہیں تاہم یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹا کراچی کے پرامن علاقوں کے محاصرے کرکے ایم کیوایم کے دفاتر پر چھاپے مار کارروائیاں اور گرفتاریاں کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ گزشتہ روز سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں منگھو پیر سے گرفتار ہونے والے دہشت گردجو عباس ٹاؤن میں بم دھماکے میں ملوث تھے انہوں نے دوران تفتیش گرفتار ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو اور امریکی قونصل خانہ سلطانہ آباد کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا بھی انکشاف کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ گزشتہ روز حیدرآباد میں ایم کیوایم کے امیدوار فخر الاسلام کوبھی انتہاء پسند دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے بیدردی سے شہید کردیا جس کے باعث عوام و کارکنان میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور وہ یہ سمجھنے پر مجبور ہیں کہ حکومت وانتظامیہ نے عوام کو ان دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے ماحول میں اس بات کی امید کیسے رکھی جاسکتی ہے کہ عام انتخابات 2013ء کا انعقاد صاف و شفاف طریقے اور بغیر خوف و خطر ہوجائے گا ، ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر دہشت گردی کے واقعات کو نظر کیا جاتا رہا اوراسی طرح غیر منطقی طور پر شفاف و صاف الیکشن کے انعقاد کے محض دعوے کئے جاتے رہے تو یہ بھی ملک کے مطلوم عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو اور نگران وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب سے مطالبہ کیا کہ ملک کے استحکام اور آزاد عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے دہشت گردی ملوث کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اور عوام کو پرامن اور آزاد انتخابی ماحول فراہم کیاجائے 



12/23/2024 7:16:06 AM