Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنان ، ذمہ داران ، ہمدردوں اور شہریوں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کراچی میں عام انتخابات کے عمل کو روکنے کی سازش ہے ،رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کے کارکنان ، ذمہ داران ، ہمدردوں اور شہریوں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کراچی میں عام انتخابات کے عمل کو روکنے کی سازش ہے ،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/13/2013
ایم کیوایم کے کارکنان ، ذمہ داران ، ہمدردوں اور شہریوں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کراچی میں عام انتخابات کے عمل کو روکنے کی سازش ہے ،رابطہ کمیٹی 
عامر شیخ شہید کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
عامر شیخ کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزاد ی جائے
کراچی :۔۔۔۔13، اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ 34کے کارکن عامر شیخ کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفا ظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش قراردیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد عناصر سوچی سمجھی سازش کے تحت شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات کے زریعے ایم کیوایم کے کارکنان ، ذمہ داران ، ہمدردوں اور شہریوں کا قتل عام کرکے عام انتخابات کے عمل کو روکنے کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عامر شیخ کا قتل بھی اسی سازش کاحصہ ہے ، رابطہ کمیٹی نے شہید کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی نے گو رنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خا ن ، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس(ر) زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیاکہ عامر شیخ کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزاد ی جائے۔



12/23/2024 7:21:08 AM