ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی :۔۔۔13، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ75کے کارکن شاہد یونس کی صاحبزاد ی محترمہ نسیم اور ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 105کے کارکن شکیل علی کی والدہ محترمہ نسیم جہاں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفرودس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)