ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹرکے کارکن عامر شیخ کی شہادت پر جناب الطاف حسین کااظہارِ تعزیت
لندن :۔۔۔13، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ34کے کارکن عامر شیخ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ عامر شیخ شہید کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔(آمین)