Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ابراہیم حیدری بن قاسم ٹاؤن کے مختلف گوٹھوں میں رہائش پذیر بنگالی برادری سے تعلق رکھنے والے پاک مسلم الائنس کے عہدیداران کی ایم کیوایم میں غیر مشروط شمولیت کااعلان


ابراہیم حیدری بن قاسم ٹاؤن کے مختلف گوٹھوں میں رہائش پذیر بنگالی برادری سے تعلق رکھنے والے پاک مسلم الائنس کے عہدیداران کی ایم کیوایم میں غیر مشروط شمولیت کااعلان
 Posted on: 4/13/2013
ابراہیم حیدری بن قاسم ٹاؤن کے مختلف گوٹھوں میں رہائش پذیر بنگالی برادری سے تعلق رکھنے والے پاک مسلم الائنس کے عہدیداران کی ایم کیوایم میں غیر مشروط شمولیت کااعلان
شمولیت کااعلان خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا 
استحصالی ٹولاعوام سے کئے جانیوالے وعدوں کو بھول جاتا ہے اور عوام کے مسائل کو پس پشت ڈال کر اپنے ذاتی مفادات کو تر جیح دیتا ہے ،وفد اظہار خیال
الطاف حسین ملک میں بسنے والے 98فیصد محروم و محکوم عوام کے رہنما ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی۔۔۔۔۔13اپریل، 2013ء
ابراہیم حیدری بن قاسم ٹاؤن کے مختلف گوٹھوں میں رہائش پذیر بنگالی برادری سے تعلق رکھنے والے پاک مسلم الائنس کے عہدیداران و معززین کے وفد نے مولانارفیق الحسان، مولانا رشید احمد، حاجی رشید احمد کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالد مقبو ل صدیقی سے ملاقات کی اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے اور حق پرستانہ جدوجہد سے متاثر ہوکر اپنے سینکڑوں کارکنان سمیت ایم کیو ایم میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا۔ یہ اعلان انہوں نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں کیا۔ اس موقع پر کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ،جوائنٹ انچارج و حق پرست سابق صوبائی وزیر نثار احمد پنہور ،جوائنٹ انچارجز محمد اسلم بلوچ ، محمد سلیم جوکھیو ، اراکین سید معین الدین، گل محمد مینگل، محمد شاکر فاروقی بھی موجود تھے ۔ شمولیت اختیار کرنے والے افراد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا بااثر استحصالی ٹولہ انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے جانیوالے وعدوں کو بھول جاتا ہے اور عوام کے مسائل کو پس پشت ڈال کر اپنے ذاتی مفادات کو تر جیح دیتا ہے، لیکن اب بنگالی عوام بخوبی جان چکے ہیں کہ ہمارے مسائل کے حل اور حقوق دلانے میں بے غرض قائد صرف الطاف حسین اوران کی جماعت ایم کیو ایم ہے جو ہمیشہ بنگالی اور دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے محروم، مظلوم اور مجبور عوام کے حقوق کیلئے آواز حق بلند کرتی ہے اور آئندہ انتخابات میں ہمارے ووٹ صرف ایم کیو ایم کے امیدواران کے لئے ہوں گے ، اسی لئے آج ہم ایم کیوایم میں غیر مشروط شمولیت اختیار کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ اور ان کی جدوجہد کی کامیابی کے لئے زندگی کی آخری سانسوں تک ان کے ساتھ رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم پیدائشی پاکستانی ہے اور مرتے دم تک پاکستانی رہے گے اور ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول نے وفد کے اراکین کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین ملک میں بسنے والے 98فیصد محروم و محکوم عوام کے رہنما ہیں اور عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والی کسی ناانصافی اور زیادتی پر خاموش رہنے کے بجائے آواز حق بلند کرتے عملی میدان میں بھی ملک کے محروم و محکوم عوام کو تعلیم، روزگار، صحت اور انصاف کے یکساں مواقع فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول نے مزید کہا کہ ملک بھر کے مظلوم عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اپنا مخلص و ہمدرد رہنما تسلیم کرچکے ہیں، اب پروپیگنڈے اور سازشیں ملک کے مظلوم و محروم عوام کو قائد تحریک اور ایم کیو ایم سے دور نہیں کرسکتے، وہ دن دور نہیں کہ جب ملک میں غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی عوام کی حکمرانی ہوگی اور ملک و قوم ترقی و خوشحالی کی بے مثال شاہراہ پر گامزن ہوگا۔بعدازاں انہوں نے شمولیت اختیار کرنے والے افراد کا ایم کیوایم میں خیر مقد م کرتے ہوئے انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش کی ۔



12/23/2024 6:49:01 AM