سکھ برادری کو "بیساکھی" کے تہوار کے موقع پر جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارک باد
لندن:۔۔۔۔13،اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے وا لی سکھ برادری کوا ن کے مذہبی تہوار "بیساکھی " پردل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک تہینتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم بلاتفریق رنگ و نسل ، زبان و قوم اور مذہب و فرقہ صرف خدمت انسانیت پر یقین رکھتی ہے اور بطور انسان تما م افراد کو برابر سمجھتے ہوئے ان کی خوشیوں میں شریک ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق پرستی کے فکر وفلسفہ و نظریئے کی سچائی ہے کہ ایم کیوایم تمام مذاہب کے درمیان باہمی پیار ، محبت اور خوت کے پیغام کو فروغ دے رہی ہے اور اسی عمل کی وجہ سے آج ایم کیو ایم میں تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے افراداپنے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کو ایک مرتبہ پھر دلی مبارکباد پیش کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ بیساکھی کے تہوار میں پاکستان کی سلامتی ، امن و امان کے قیام ، جمہوریت کے استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کریں ۔