Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر بھر میں محاصروں اور چھاپوں کی کارروائیوں کے دوران گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کیا جائے، رابطہ کمیٹی


شہر بھر میں محاصروں اور چھاپوں کی کارروائیوں کے دوران گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کیا جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/12/2013
شہر بھر میں محاصروں اور چھاپوں کی کارروائیوں کے دوران گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کیا جائے، رابطہ کمیٹی
کراچی میں غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، رابطہ کمیٹی
کراچی میں محاصروں کے دوران معروف شاعرہ محترمہ گلنار آفرین کے بھتیجوں سمیت بے گناہ افراد کی گرفتاری اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا سختی سے نوٹس لیا جائے
شہر بھر میں غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کیلئے کی جانے والی کارروائیاں نہ صرف معصوم عوام کو ہراساں کرنا ہے بلکہ انہیں انتخابات سے بھی دور رکھنے کی سازش ہے، رابطہ کمیٹی
آخر محاصرے اور چھاپہ مار کارروائیاں صرف مہاجر بستیوں پر ہی کیوں؟ رابطہ کمیٹی
مہاجر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی بے حرمتی اور مہاجروں کے گھروں میں قیمتی سامان کی لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کیوں؟ 
ایم کیوایم کے زیر اثر علاقوں کے محاصرے کر کے گھر گھر چھاپے مار کر بیگناہ افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے 
کراچی ۔۔12اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجر ز اور پولیس کے محاصروں ،گھر گھر چھاپوں او رچھاپوں کے دوران درجنوں بیگناہ افرادکی گرفتاریوں کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے کئے جانے والے ہر قسم کے اقدامات کی حمایت کر تی ہے اور بار ہا اسکا اظہار کر چکی ہے لیکن بدقسمتی سے گذشتہ چند دنوں کے دوران کراچی میں غیر اعلانیہ ریاستی آپر یشن کا آغاز کر دیا گیاہے جسکے دوران ایم کیوایم کے زیر اثر علاقوں کے محاصرے کرکے گھر گھر چھاپے مارے جارہے ہیں اور بیگناہ افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گذشتہ دنوں ملیر سعود آباد میں سیکیورٹی اہلکاروں نے معروف شاعرہ گلنار آفرین کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے دو جواں سال بھتیجوں کو گرفتار کر ے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ 1992ء میں بھی سیکیورٹی اہلکاروں نے محترمہ گلنار آفرین کے شوہر ناصر حسین کو گھر سے گرفتار کرکے سرکاری عقوبت خانہ میں لیجا کر کئی روز تک بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے وہ جابحق ہوگئے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ آج ایک بار پھر محترمہ گلنار آفرین کے گھر پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران انکے معصوم بھتیجوں کو گرفتار کر نے کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا یا جبکہ گھر میں موجود خواتین کو مغلظات وسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور گھر میں موجود قیمتی سامان کو توڑ پھوڑ دیا ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں غیر قانی اسلحہ کی برآمدگی کے سلسلے میں سیکیوریٹی اہلکاروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں محاصروں اور چھاپوں کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے خصوصی طور پر مہاجر بستوں کے محاصرے کئے جارہے ہیں اور اس دوران گھر گھر تلاشی کے بہانے بے گناہ ومعصوم عوام کو گرفتارکیا جارہا ہے اور انہیں اپنے سرکاری عقوبت خانوں میں لیجا کر بہیمانہ تشدید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ تلا شی کے دوران خواتین کو مغلظات او رسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور گرفتار شدہ افراد سے برآمد ہونے والا لا ئسنس شدہ اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اب تک کورنگی ،ملیر ،سرجانی ٹاؤن، پی آئی بی کالونی ، رنچھوڑ لائن،لیاقت آباد لانڈھی سمیت مختلف علا قوں کے محاصرے کر کے بے گناہ ومعصوم شہر یوں کو گرفتار کر لیا گیا جنہیں سرکاری عقوبت خانوں میں شدید تشدد کانشانہ بنایا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی جانوں کو شدید خطر ہ لاحق ہے رابطہ کمیٹی نے کہا کہ آخر محاصرے اور چھاپہ مارکارروائیاں صرف مہاجر بستیوں پر ہی کیوں؟ آخر مہاجر ماؤ ں، بہنو ں اور بیٹیوں کی بے حرمتی ور مہاجروں کے گھروں میں قیمتی سامان کی لوٹ ما ر اور توڑ پھوڑ کیوں؟ ۔ انہوں نے اربا ب اختیا ر سے سوال کیا کہ کیا مہاجر انسان نہیں ہیں ؟ کیا وہ محب وطن پاکستانی نہیں ہیں؟ آخر انہیں کس جرم کی پاداش میں سز ا د ی جارہی ہے رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مہاجر بستوں کے محاصرے اور بے گناہ شہر یوں پر ظلم و تشد د اور گرفتار ی سے ثابت ہوتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار وں کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کے سلسلے میں کی جانے والی کارروائیاں کو مقصد نہ صرف معصوم عوام کو ہراساں کرنا ہے بلکہ انہیں انتخابات سے بھی دور رکھنے کی کوشش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو ۔نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب ، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ اورگورنر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں محاصروں کے دوران معروف شاعرہ محترمہ گلنار آفرین کے بھتیجوں سمیت بے گناہ افراد کی گرفتار ی اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانے بنانے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور شہر بھر میں محاصروں اور چھاپوں کی کارروائیوں کے دوران گرفتار شدہ گان کو فی الفور رہا کیا جائے ۔ 

12/23/2024 6:41:21 AM