سید شیراز اظفر شہید اور نصیر اللہ شہید ہزاروں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک
شہداء کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ادا کی گئی
نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین، حق پرست سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات کے ارکان و دیگر کی شرکت
کراچی:۔۔۔11،اپریل2013ء
گزشتہ دنوں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سیکٹربی کے سابق آرگنائزر اور ایم کیو ایم لٹریچر کمیٹی کے رکن سید شیراز ا ظفر کو یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ سید شیراز اظفر شہید کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد گلبرگ بلاک نمبر 12فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ وتدفین میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب ، واسع جلیل ، توصیف خانزادہ ، سیف یار خان ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین کمیٹی ، اے پی ایم ایس کے چےئرمین و اراکین مرکزی کابینہ ، نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات کے اراکین،سابق حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیو ایم کے علاقائی سیکٹر و یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان ، شہید کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شہید کا جسد خاکی شہید کی رہائش گاہ پر لایا گیا تو علاقے میں کہرا م مچ گیا ۔اس موقع پر شہید کے لواحقین ودیگر عزیز واقارب ، ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان میں انتہائی غم و غصہ نظر آیا ۔جبکہ ذمہ داران و کارکنان ایک دوسرے سے ملکر پھوٹ پھوٹ کر رورہے تھے ۔ دریں اثناء ، سٹی وارڈن کے اہلکا رنصیر اللہ شہید کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد نمبر 2عادل جعفری شہید گراؤنڈ میں ادا کی گئی جبکہ تدفین یاسین آبادکے شہداء قبرستان میں کی گئی ۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم آفتاب ،واسع جلیل ، توصیف خانزادہ ، سیف یار خان ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔